ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کب کھیلا جائے گا؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز


لاہور:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 ممکنہ طور پر آئندہ برس 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، جس میں بھارت اور سری لنکا میزبان ہوں گے۔
کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو میگا ایونٹ کی تاریخیں سامنے لے آیا، جس کے مطابق آئندہ برس ٹی 20 ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک ہونے کا امکان ہے جب کہ 2026 میں ہونے والا ایونٹ بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔
میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی، میچز بھارت میں میچز کم از کم 5 اور سری لنکا میں 2 وینیوز پر ہوں گے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق فائنل احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائے گا تاہم اس کا انحصار پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر ہوگا تاہم پاکستان ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی جب کہ آئی سی سی شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 ٹیموں کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں بھارت، سری لنکا، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش ، ساؤتھ افریقہ ،پاکستان،انگلینڈ ،یو ایس اے، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، آئر لینڈ، کینیڈا ، نیدرلینڈز اور اٹلی کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
دو ٹیمیں افریقا اور 3 ایشیا اینڈ ایسٹ ایشیا پیسفک کوالیفائر سے شرکت کریں گی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ میں 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، 4 گروپس کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔ سپر ایٹ مرحلے کے 2 گروپس کی ٹاپ 2،2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمنیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر آواز بلند کردی ایشیا کپ، فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی، تفصیلات سامنے آگئیں تین ملکی سیریز، فائنل میں پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 142رنز کا ہدف یو اے ای اگلی بڑی کرکٹ طاقت بنے گا،گلف جائنٹس کے کوچ کا انکشاف کیوی لیجنڈ راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تاج اپنے نام کر لیا پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہوسکا، مانچسٹر پولیس نے کیس خارج کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کھیلا جائے گا ٹی 20 ورلڈ کپ

پڑھیں:

وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔

وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔وفاقی وزیر دوسرے انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس 16 سے 18 ستمبر تک پیٹریاٹ ایکسپو، ماسکو ریجن میں منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس میں 30 ممالک سے 500 اسپیکرز اور 200سے زائد کمپنیوں شریک ہورہی ہیں۔فاقی وزیرشزافاطمہ انٹرنیشنل پلینری سیشن Digital Compass of the SCO-Partner Dialogue: Course on Trusted Technologies میں بطور اسپیکر شرکت کریں گی۔دورے کے دوان وفاقی وزیر روسی فیڈریشن کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری  اینٹن علیخانوف  سے  ملاقات بھی کریں گی ۔اس کے ساتھ وفاقی وزیر  ماکسوت اِگورِوِچ شادائیف، وزیر ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشنز اینڈ ماس میڈیا روسی فیڈریشن سے  بھی ملاقات  کریںگی-وفاقی وزیر مین پلینری سیشن Industry Code: The Role of New Industrial Technologies in Improving Labor Productivity میں بھی بطور اسپیکر خطاب کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسپین کی فیفا ورلڈکپ 2026 کے بائیکاٹ کی دھمکی، اسرائیل کی ممکنہ شمولیت پر سخت مؤقف
  • پاکستان اور بھارت آج ایک اور کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آئیں گے
  • اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر اسپین کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بائیکاٹ کا عندیہ
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ
  • ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ،پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
  • اقوام متحدہ: 2026 کے مجوزہ بجٹ میں اصلاحات اور 500 ملین ڈالر کٹوتیاں
  • فیفا کا بڑا اعلان: 2026 ورلڈ کپ میں کلبز کو 99 ارب روپے ملیں گے
  • وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔
  • پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا: اشیش رائے
  • پی سی بی کا سخت مؤقف، اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی گئیں