ٹرمپ نے میئر صادق خان کو ریاستی ضیافت میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا اعتراف کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لندن:
برطانوی بادشاہت کی شان میں منعقدہ ریاستی ضیافت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کو شرکت کی اجازت نہ دینے کا برملا اعتراف کر لیا۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ وہاں ہوں اسی لیے میرے کہنے پر ان کا دعوت نامہ منسوخ کیا گیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ وہ شامل نہ ہوں، کیونکہ وہ نہایت ہی بدترین میئر ہیں، انہوں نے کہا کہ لندن کے میئر خان دنیا کے بدترین میئروں میں سے ہیں اور ہمارے پاس بھی کچھ برے میئر ہیں۔
صدر ٹرمپ نے لندن میں بڑھتے ہوئے جرائم کی نشاندہی کرتے ہوئے صادق خان کو امیگریشن پر تباہ کن قرار دیا اور کہا کہ میں نے انہیں کبھی پسند نہیں کیا۔
دوسری جانب، ونڈزر کاسل میں دی گئی شاندار ریاستی ضیافت میں دنیا کے نامور شخصیات شریک تھیں جن میں میڈیا ٹائیکون روپرت مرڈوک، لیبر پارٹی کے سربراہ سر کیر اسٹارمر، ایپل کے سی ای او ٹم کک، کنزرویٹو پارٹی کی رہنما کمی بیڈنوچ اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹ مین شامل تھے۔
ضیافت میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ اعزاز میرے لیے زندگی کی بلند ترین اعزازات میں سے ایک ہے کہ میں پہلا امریکی صدر ہوں جسے یہاں اتنی عزت دی گئی۔
صدر ٹرمپ نے بادشاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا برطانوی بادشاہ کی مثال صبر، عظمت اور برطانوی عوام کی روح کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے ضیافت میں کہا کہ کہ میں
پڑھیں:
ٹرمپ کے خلا ف لندن میں احتجاج، مظاہرین کاغزہ جنگ رکوانے کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، ٹرمپ کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر لندن میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔
صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، برطانوی شاہی خاندان اور امریکی مہمانوں کے درمیان خصوصی جلوس نکالا گیا جس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کنگ چارلس سوار تھے، جبکہ کوئین کمیلا اور میلانیا ٹرمپ اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں موجود تھیں۔
شاہی محل پہنچنے پر شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے ملاقات ہوگی۔