ابھی خاموش ہوں،سیاسی روزہ رکھا ہے، طویل نہیں مگر وقت آنے پر کھولوں گا ، شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے پتہ ہے، روزہ کھولنے کا وقت ہوتا ہے، وقت آنے پر کھولوں گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ روزہ طویل نہیں ہو سکتا، میں 17 بار وزیر رہا ہوں ، پتہ ہے روزہ کب کھولنا ہے ،سیاست میں وقت کا انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے۔
قبل ازیں سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی بریت درخواست مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، وکیل سردار رازق نے کہا کہ میرے موکل کیخلاف کوئی ریفرنس نہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریماکس دیئے ٹرائل کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا کہہ دیتے ہیں
سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دیا تو آپکے موکل کا حق متاثر ہو سکتا ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔
مودی حکومت نے اتراکھنڈ میں 170 مدارس بند کردیئے، ہزاروں طلبہ تعلیم سے محروم
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی
سپریم کورٹ کی عمارت میں منگل کے روز اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بیسمنٹ میں واقع کینٹین کے قریب اے سی گیس پلانٹ میں اچانک دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کی آواز سے پوری عمارت لرز اٹھی اور سپریم کورٹ میں موجود وکلا، عملہ اور دیگر افراد حفاظتی طور پر عمارت سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور متاثرہ حصے کو سیل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
سپریم کورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے سی پلانٹ بیسمینٹ دھماکا سپریم کورٹ کینٹین گیس لیکیج