قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا، کمیٹی ارکان  نے رکن  ثنا اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج  کرتے ہوئے اجلاس منعقد کرنے سے انکار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق  قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیے بغیر ہی ختم کردیا گیا۔

چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے کہا کہ کل پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے پوچھا تھا کہ واپڈا میں جنرل کیوں ہوتا ہے، شاید وہ کسی کو اچھا نہیں لگا، ان کے میٹرز، ٹرانسفارمر اتار لیے گئے، اسی طرح کا رویہ ہے تو میرا نہیں خیال کہ میٹنگ جاری رکھنی چاہئے۔

کمیٹی رکن خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ احتجاج میں سیشن نہیں کرنا چاہیے، آپ کو اسپیکر کو لکھنا چاہئے۔

پی پی پی رہنما حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ممبر کا سوال اٹھانے میں یہ ری ایکشن ہو سکتا ہے تو پھر ہم اپنا اپنا کوئی اور کام کرلیں۔

پی پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ بالکل اس معاملے کو اسپیکر کے ساتھ اٹھائیں۔

ثناء اللہ خان مستی خیل کا کہنا تھا کہ رات گئے میرے گاؤں کے میٹر اکھاڑ کر لے گئے، ٹرانسفارمر اٹھا کر لے گئے ہیں، ہم پاکستان کے وفادار ہیں، 22 ،23 سال سے پارلیمان میں آرہا ہوں، بےشک میرے گھر کو گرا کر ویڈیو بھجوا دیں۔

سید نوید قمر نے کہا کہ ایک رکن پر حملہ سب پر حملہ ہے، اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے، افنان اللہ خان نے کہا کہ میں بھی اس کی مذمت کرتا ہوں، اس کے خلاف ایکشن لینا چاہئے۔

حنا ربانی کھر  کا کہنا تھا کہ اس کو اردو میں شاید کہیں گے غنڈا گردی ہے، جنید اکبر خان نے کہا کہ میں سیکریٹری کو بلا لیتا ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ مستی خیل

پڑھیں:

بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی کا احتجاج، مظاہرین کی شدید نعرے بازی

وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئی، جنہوں نے بھارت کے گزشتہ روز اٹھائے گئے اقدامات پر شدید نعرے بازی کی، اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئی، جنہوں نے بھارت کے گزشتہ روز اٹھائے گئے اقدامات پر شدید نعرے بازی  کی۔ مظاہرین کی جانب سے بھارت کی آبی جارحیت اور نریندر مودی کے خلاف بھی مسلسل نعرے بازی کی گئی، کچھ مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کا گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے تھے، مظاہرین کی سفارت خانے کہ طرف پیش قدمی جاری تھی کہ پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ کر ان کہ روکا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی کا احتجاج، مظاہرین کی شدید نعرے بازی
  • غزہ میں فلسطینیوں کیخلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے، ترکیہ
  • رینجرز نے سرحد پار کرنے والا بی ایس ایف اہلکار حراست میں لے لیا
  • پہلگام حملہ:پاکستان کیخلاف بھارتی اقدامات کا مؤثر جواب دینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع
  • بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب
  • پہلگام حملے کو لیکر نریندر مودی کی رہائشگاہ پر "کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی" کی اہم میٹنگ منعقد
  • چین دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، چینی صدر
  • پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، سینیٹ سے واک آؤٹ
  • سینیٹ اجلاس میں پی پی کا کینالز مںصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، واک آؤٹ کرگئے
  • ’پانی چوری نامنظور‘، سینیٹ میں وزیر قانون کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے نعرے، پی پی کا واک آؤٹ