رونالڈو اور گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں پھر گردش کرنے لگیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فٹ بالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے اسٹوری شیئر کی ہے جس نے ان کی خاموشی سے منگنی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔
انسٹا اسٹوری میں جارجینا نے اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں ان کی انگلی میں ایک خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی دکھائی دے رہی ہے، انہوں نے اسی انگلی میں انگوٹھی پہنی ہوئی ہے جس میں عام طور پر منگنی کی انگوٹھی پہنی جاتی ہے۔
رونالڈو اور گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش
اس کے ساتھ ہی عربی میں کیپشن لکھا ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ہمیں بُری نظر سے محطوظ رکھیں، آمین۔
خیال رہے کہ 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی 31 سالہ گرل فرینڈ جارجینا 2016ء سے ایک ساتھ ہیں اور ان دونوں کی 2 بیٹیاں 7 سالہ عالیانہ 2 سالہ بیلا بھی ہیں۔
رونالڈو نے جارجینا کو شادی کیلئے پروپوز کیوں نہیں کیا؟
جارجینا کی انسٹا اسٹوری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند دنوں قبل کرسٹیانو رونالڈو نے ایک نیٹ فلکس شو کو انٹرویو دیتے ہوئے جارجینا سے طویل عرصے سے رشتے میں ہونے اور بچوں کے ہونے کے باوجود شادی نہ کرنے کی وجہ پر کھل کر گفتگو کی۔
فٹ بالر نے مذکورہ شو میں بتایا کہ انہوں نے اب تک جارجینا کو شادی کے لیے پروپوز کیوں نہیں کیا۔
کھلاڑی نے بتایا کہ میں صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں، دیگر معاملات کی طرح جب مجھے کلک ہو گا کہ اب مجھے جارجینا سے شادی کر لینی چاہیے تو میں کر لوں گا، وہ وقت کبھی بھی آ سکتا ہے شاید چند دنوں میں، چند ہفتوں، مہینوں یا سال میں اور جارجینا یہ بات اچھی طرح جانتی ہیں۔
مذکورہ انٹرویو کے بعد جارجینا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر نے ان دونوں کی خاموشی سے منگنی کی خبروں کو پھر گرم کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، بلکہ اس سے قبل 2022ء میں بھی اسی طرح انگوٹھی کی تصویر شیئر کرنے پر ان دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی منگنی کی خبریں رونالڈو اور ان دونوں کی جارجینا کی
پڑھیں:
بھکر میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر مقروض کی 4 سالہ بیٹی کا اغوا
پنجاب کے ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر قرض خواہ نے مقروض کی 4 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق ظہیر نامی شخص نے مبینہ طور پر بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے ظہیر نامی شخص سے رقم ادھار لے رکھی تھی، اور جب رقم واپس نہ کی جا سکی تو ملزم نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچی کو اٹھا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او بھکر نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور بچی کی جلد بازیابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔