ویران ریلوے اسٹیشنز کی بحالی کا تسلسل جاری رکھیں گے: حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ریلوے کی حالت بہتر کر رہے ہیں، ویران ریلوے اسٹیشنز کی بحالی کا تسلسل جاری رکھیں گے۔
حنیف عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے دوسرے ممالک سے ہمارا تعلق خراب کیا تھا لیکن آج دنیا ہمارے معاشی ترقی کی معترف ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی جی خان میں ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن بحال کیے۔
لاہور ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر.
وزیرِ ریلوے نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی۔
حنیف عباسی نے یہ بھی بتایا کہا خوش حال خان خٹک ایکسپریس 24 اپریل سے کراچی سے پشاور کے لیے چلے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حنیف عباسی کہا کہ
پڑھیں:
برطانوی وزیر ریلوے کو دوران ڈرائیونگ موبائل سننے پر جرمانہ
لاہور:قانون کی بالادستی ہر مہذب معاشرے کی پہچان ۔ برطانیہ کے وزیر ریلوے، لارڈ پیٹر ہینڈی لندن میں ایک چیریٹی تقریب میں بس چلا رہے تھے کہ موبائل پر کسی سے باتیں کرنے لگے۔
یہ عمل دیکھنے والے ایک شہری نے معاملہ پولیس میں رپورٹ کر دیا۔پوچھ گچھ ہوئی تو لارڈ پیٹر نے آئیں بائیں شائیں کرنے اور اپنے عہدے کی دھونس ڈالے بغیر دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کا اعتراف کیا جو قانون کی خلاف ورزی تھی۔
انھیں جرمانہ ہوا اور ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹ بھی لاگو ہو گئے۔