شہداء کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس ہے، جنرل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
— تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں تقسیم اعزازات کی تقریب میں شرکت کی جہاں افسران اور جوانوں کو ستارۂ امتیاز ملٹری اور تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہداء کی قربانیاں مادرِ وطن کے لیے بے نظیر اور ناقابلِ فراموش ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ آج کا امن اور آزادی ان شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔
علاوہ ازیں آئی ایس پی آر نے جنرل سید عاصم منیر کے اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کی مزید تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔
راولپنڈی آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے سوشل میڈیا کے.
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کہتا ہے جب تمہارے پاس کوئی اطلاع آئے تو اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو مگر سوشل میڈیا ’’فارورڈڈ ایز رسیوڈ‘‘ ہے یعنی خبر کو بغیر تصدیق آگے بڑھا دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں میں جو بغاوت کو ہوا دیتا ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے، مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جس ملک کے تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ہارڈ اسٹیٹ کہا جاتا ہے، ہمیں امید نہیں چھوڑنی اور مایوس بھی نہیں ہونا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تصویر بشکریہ ا ئی ایس پی ا ر سوشل میڈیا ا رمی چیف
پڑھیں:
9 مئی مقدمات کے فیصلے آنا انصاف کی سمت اہم پیشرفت: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس سانحے کے تمام حقائق قوم کے سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوئے ہیں، اور یہ انصاف کی سمت اہم پیش رفت ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان واقعات میں ملوث تمام کرداروں کی شناخت، پلاننگ کے مقامات اور سازش کے تانے بانے اب بے نقاب ہو چکے ہیں۔ جنہوں نے 9 مئی کا منصوبہ بنایا، حملے کروائے اور شہداء کی یادگاروں کو نذرِ آتش کیا، وہ پاکستان کے اصل دشمن ہیں اور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی اور تربیت کے ساتھ کیے گئے اور اب کسی کو اس حوالے سے کوئی شبہ باقی نہیں رہا۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق، تمام ٹرائل کورٹس چار ماہ میں 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ کسی صورت احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ حکومت قانون کے مطابق کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔