بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن کس شرط پر وطن واپسی کیلیے رضامند؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کراچی:
بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے سیکیورٹی کی یقین دہانی پر وطن واپس لوٹنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
وہ سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے ممبر پارلیمنٹ تھے، شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد شکیب پر بھی قتل کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی جس کے بعد سے وہ وطن واپس نہیں آئے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف تمام الزامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون پر تیار ہوں مگر مجھے وطن واپسی پر مکمل سیکیورٹی اور واپس جانے کی یقین دہانی چاہیے۔
شکیب الحسن نے کہا کہ آپ 18 سالہ ماضی کی بنیاد پر میرے بارے میں فیصلہ کرنا چاہتے ہیں یا صرف گزشتہ 6 ماہ ہی سامنے ہیں، یہ بتایا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں چل بسے۔
دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 224 رنز اسکور کیے تھے۔
کیتھ اسٹیک پول نے 1971ء میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی حصہ لیا تھا۔
اس میچ میں انہوں نے لیگ اسپن بولنگ کے ذریعے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اسٹیک پول نے ریڈیو اور ٹی وی کمنٹری بھی کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔
Post Views: 1