پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے گاڑیوں، سولر پینل اور املاک کو نقصان پہنچا۔

طوفانی بارش اور ژالہ باری شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تباہ حال گاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جانے لگیں جس میں ژالہ باری سے ہونے والا نقصان دیکھا گیا۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے شدید ژالہ باری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے آسمان سے ٹینس بالز گر رہی ہیں، ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

Tennis balls falling from the sky in Islamabad.

Never seen anything like this before! pic.twitter.com/yT7Gr0EOqy

— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) April 16, 2025

صحافی حامد میر نے کہا کہ جب آسمان سے رحمت کی بجائے زحمت برسے تو اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیئے۔

جب آسمان سے رحمت کی بجائے زحمت برسے تو اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیئے https://t.co/Sg5hpz0Po0

— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) April 16, 2025

فیاض شاہ نے لکھا کہ اسلام آباد میں آج ہونے والی یہ خوفناک ژالہ باری قدرت کی طرف سے ایک اشارہ ہے کہ اللہ کی مخلوق پر ظلم ڈھانا اور اُس کو جیسٹیفائی کرنا بند کر دو۔

اسلام آباد میں آج ہونے والی یہ خوفناک ژالہ باری قدرت کی طرف سے ایک اشارہ ہے کہ اللہ کی مخلوق پر ظلم ڈھانا اور اُس کو جیسٹیفائی کرنا بند کر دو۔ pic.twitter.com/u0MqCXYpJG

— Fayyaz Shah (@RebelByThought) April 16, 2025

احتشام علی عباسی نے اسلام آباد کی فیصل مسجد کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد کی چھت کے شیشتے ٹوٹ گئے ہیں اور اولے مسجد کے اندر آ گئے ہیں۔

فیصل مسجد کی چھت کے شیشے ٹوٹ گئے اولے مسجد کے اندر آگئے- pic.twitter.com/4xJT9XRh48

— Ehtesham Ali Abbasi (@ehtashamabbasi) April 16, 2025

مغیث علی لکھتے ہیں کہ اسلام آباد میں شدید ترین ژالہ باری، ایسے مناظر شاید ہی پہلے دیکھے گئے ہوں۔

اسلام آباد میں شدید ترین ژالہ باری، ایسے مناظر شاید ہی پہلے دیکھے گئے ہوں۔۔۔!!! pic.twitter.com/t2GlqCjXZg

— Mughees Ali (@mugheesali81) April 16, 2025

ایک صارف نے لکھا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو۔

چند منٹ قبل اسلام آباد میں بدترین ژالہ باری ہوئی ،
بقول لوگوں کے ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے کوئی نشانے لیکر مار رہا ہو ۔ انتہائی شدید ژالہ باری کے نتیجے میں گاڑیوں، عمارتوں اور شیشوں کو بھی نقصان پہنچا۔..
اللہ تعالیٰ ہم سب پہ رحم فرمائے آمین pic.twitter.com/luFfgM61uX

— ????????????i᩶Ɽ.???????????????????? (@_sco41) April 16, 2025

کئی صارفین زلزلے کے بعد ژالہ باری سے پریشان نظر آئے، اور اسے خدا کا عذاب قرار دیا۔ ایک ایکس صارف نے لکھا کہ رات اسلام آباد میں شدید زلزلہ اور اب اتنی خوفناک بارش اور ژالہ باری۔

ظالموں کے شہر میں عذاب????

رات اسلام آباد میں شدید زلزلہ اور اب اتنی خوفناک بارش اور ژالہ باری۔۔pic.twitter.com/u7jlfNNFGD

— ZEShan ⚫ (@zeshmohmand) April 16, 2025

ایک صارف نے لکھا کہ یہ صرف ژالہ باری نہیں تھی، یہ ہمارے اعمال کا عکس ہے، ہماری ناانصافیوں، ظلم، اور غفلتوں کا انجام ہے جو ہم نے اس زمین پر روا رکھا۔ یہ بادل محض بارش لے کر نہیں آئے تھے، یہ ہمارے کیے گئے گناہوں کی گواہی دینے آئے تھے۔

یہ صرف ژالہ باری نہیں تھی، یہ ہمارے اعمال کا عکس ہے، ہماری ناانصافیوں، ظلم، اور غفلتوں کا انجام ہے جو ہم نے اس زمین پر روا رکھا۔

یہ بادل محض بارش لے کر نہیں آئے تھے، یہ ہمارے کیے گئے گناہوں کی گواہی دینے آئے تھے۔

اللہ کی پناہ! انسان، جو مٹی سے بنا ہے، جو ایک سانس کا محتاج ہے،… pic.twitter.com/Bb6LoOtlGv

— Namkeen Chai نمکین چائے (@enigmaakh) April 16, 2025

میثم نامی صارف نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والی ژالہ باری کی ایف آئی آر اب عمران خان پر نہ کٹ جائے۔

سر اب اسکی ایف آئ آر نہ عمران خان پہ کٹ جائے۔???? https://t.co/qGP6NVLxi0

— Meesam (@Goraya4u) April 16, 2025

ایک صارف نے کہا کہ صبح زلزلہ اور شام میں رحمت کی بجائے زحمت برسے تو اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیئے۔

صبح زلزلہ اور شام میں رحمت کی بجائے زحمت برسے تو اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیئے
أسْتَغْفِرُ اللهَ رَبي مِنْ كُلِ ذَنبٍ وَأتُوبُ إلَيهِ.
Astaghfirullah rabbi min kulli zambiyon wa atoobu ilaiyh.
I ask forgiveness of my sins from Allah who is my Lord and I turn towards Him۔ https://t.co/Yeo4SdsSEj

— ER (@tangerine406) April 16, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد اسلام آباد میں ژالہ باری بارشیں ژالہ باری

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد اسلام ا باد میں ژالہ باری ژالہ باری اسلام آباد میں شدید نے لکھا کہ زلزلہ اور ژالہ باری یہ ہمارے آئے تھے اسلام ا لگ رہا

پڑھیں:

یوم آزادی، معرکہ حق کی تقریبات منانے کیلئے 23 رکنی کمیٹی قائم 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اور 15 اگست کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے انتظامات کیلئے احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے شریک کنوینر کے فرائض انجام دیں گے عطاء اللہ تارڑ، رانا ثناء اللہ، حذیفہ رحمان، خالد مقبول صدیق، سیکرٹری کابینہ، خزانہ، پلاننگ، داخلہ، قومی ورثہ، آئی ایس پی آر کے نمائندے، چیف کمشنر اسلام آباد کمیٹی میں شامل ہونگے کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ پر بحث، سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
  • اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد سی ڈی اے کا ہنگامی آپریشن جاری
  • اسلام آباد میں شدید بارش و ژالہ باری کے بعد ایمرجنسی آپریشن شروع
  • 10 محرم الحرام پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، 4000 سے زائد اہلکار تعینات
  • محکمہ موسمیات کی آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
  • کیا اسلام میں انقلاب، آزادی اور غلامی کا کوئی تصور نہیں؟
  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے،تحریری احکامات سب نیوز پر
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا محاذ کھل گیا
  • یوم آزادی، معرکہ حق کی تقریبات منانے کیلئے 23 رکنی کمیٹی قائم