2025-04-25@07:11:43 GMT
تلاش کی گنتی: 30

«لگ رہا»:

    بلیز سٹی : امریکی شہری نے بلیز جانے والی ایک پرواز کو چاقو کے زور پر ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، لیکن ایک مسلح مسافر کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ واقعہ جمعرات کو فلیپ گولڈسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ بلیز پولیس کے سربراہ چیسٹر ولیمز کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص اکینیلا ساوا ٹیلر نامی 49 سالہ امریکی شہری تھا، جو کیلیفورنیا سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نے کوروزال سے اڑنے والی ایک چھوٹی مسافر پرواز میں سوار 14 افراد کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ پرواز کے دوران پائلٹ نے ائر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی الرٹ دیا اور ایندھن کی کمی کے باعث بلیز سٹی کے اوپر طویل وقت تک چکر کاٹنے پر...
    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے گاڑیوں، سولر پینل اور املاک کو نقصان پہنچا۔ طوفانی بارش اور ژالہ باری شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تباہ حال گاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جانے لگیں جس میں ژالہ باری سے ہونے والا نقصان دیکھا گیا۔ سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے شدید ژالہ باری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے آسمان سے ٹینس بالز گر رہی ہیں، ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ Tennis balls falling from the sky in Islamabad. Never seen anything like this before! pic.twitter.com/yT7Gr0EOqy — Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) April 16, 2025 صحافی حامد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ چیف جسٹسز کے اختیارات سے متعلق کیس میں وکیل درخواست گزار نے کہاکہ چیف جسٹسز نے بعض ملازمین کو ایک کروڑ کا انکریمنٹ دیا، ایک ملازم ایسا بھی ہے جس کے انکریمنٹ لگ لگ کر مراعات جج کے برابر ہو چکیں،ایک شخص کیلئے ایک ہی دن میں 3،3نوٹیفکیشنز ہوتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ چیف جسٹسز کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ پنجاب ہائیکورٹ کا جواب جمع ہو چکا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ جب تک ہائیکورٹ کے رولز نہیں بنیں گے ایسا ہی چلے گا، درخواست گزار نے کہاکہ چیف جسٹسز نے بعض ملازمین کو ایک...
    ٹائٹینک کی ایک مکمل ڈیجیٹل اسکیننگ کے ذریعے اس عظیم الشان بحری جہاز کی تباہی اور حادثے کے آخری مراحل کی ساری تفصیل سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک جہاز کی کہانی، ہنری پال نارجیولیٹ کی یادوں میں! بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سنہ 1912 میں ایک آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز کے ڈوبتے ہی اس کے 2 ٹکڑے ہوگئے تھے۔ اس حادثے میں ڈیڑھ ہزار مسافر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اسکین بوائلر روم کا ایک نیا منظر پیش کرتا ہے جو عینی شاہدین کے بیانات کی تصدیق کرتا ہے کہ انجینئرز نے جہاز کی لائٹس آن رکھنے کے لیے آخر تک جدوجہد کی۔ اور ایک...
    ہمایوں خان نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں دیر ہوئی، امید ہے کہ پیر تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں لگی آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک آگ کو لگے ہوئے سات دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں کمی آئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جا سکتی ہے، لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے اور گیس پھیلنے سے گرد و نواح میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔ چیف فائر آفیسر نے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کورنگی کراسنگ کے قریب آگ لگنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متاثرہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گورنر سندھ نے چیف فائر آفیسر اور موقع پر موجود انجینئر سے بھی رابطہ کیا اور ہدایت دی کہ فائر بریگیڈ عملے کو ہر ممکن سہولتنفراہمنکینجائے۔
    کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کی گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر گیس پائپ لائن میں لگنے کے باعث پھیلی تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ کے باعث قریبی علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس سے مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔ فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا، پولیس حکام نے تصدیق...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سولر کی بجلی 22 روپے میں مہنگی لگ رہی ہے، کیا 60 روپے فی یونٹ بجلی سستی ہے؟ جہاں جہاں سے بھٹو نکلتا ہے، وہاں سولر لگے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں عوام بجلی خریدیں تو نرخ کم کریں۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ و عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم خود عوام کو سولر سسٹم لگانے کی ترغیب دیتے تھے، لیکن اب حکومت عوام کے گھروں میں سولر سسٹم لگانے کو ناپسندیدہ سمجھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام قرض لے کر گھروں میں سولر سسٹم لگا رہے ہیں اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی مسلم لیگی قائدین کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔(جاری ہے) اوورسیز پاکستانیوں کے کیے خصوصی عدالتوں کا قیام چوہدری سالک حسین کی اوورسیز پاکستانیوں سے محبت کا عملی ثبوت ہے چوہدری شجاعت حسین کے دور اقتدار میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کی میتیں مفت پاکستان لانے کی خدمات کا آغاز ہوا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی اوورسیز بینچ کا قیام چوہدری سالک حسین کی ذاتی لگن اور کاوش کا...
    گوجرانوالہ: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں، ایک گروہ پاکستانیوں کے امریکی سفر پر پابندی لگنے پر خوشیاں منا رہا ہے۔ گوجرانوالہ کے نواحی قصبہ گکھڑ میں ٹرسٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پرایاز صادق کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کو مارتے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کی سرحد کے اندر آکر نہتے پاکستانیوں کو مارنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، اس معاملے پر وزیراعظم نے تمام پارلیمنٹینٹر کی...
    — فائل فوٹو کے-الیکٹرک کے ترجمان نے کراچی کے علاقے بلال کالونی، کورنگی میں پیش آنے والا واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ بجلی کے زیرِ زمین کیبل کو غیر قانونی کھدائی کے ذریعے چھیڑا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے-الیکٹرک نے علاقے میں زیرِ زمین کیبل نصب کرنے کا کام مکمل کیا تھا، تاہم بعد میں غیر قانونی کھدائی کے باعث زیرِ زمین کیبل اوپری سطح پر نمایاں ہوا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا لیاری کا دورہمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے اولڈ سٹی ایریا میں نکاسی آب کے...
    بھارتی بیٹسمین و وکٹ کیپر کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔ کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کی جیت کو ایک خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی ٹیم کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی چیمپئنز ٹرافی ہے اور جیتنے کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں چاند پر ہوں، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمے داری پوری کی اور یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ بھارتی کرکٹر نے...
    بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل سنہ 2013 میں بھی انڈیا ہی اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم تھی۔ انڈیا کی جیت پر سوشل میڈیا صارفین جہاں ان کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاکستانی ٹیم کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رحیق عباسی لکھتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کا سابقہ چمپیئن پاکستان تھا۔ اس دفعہ چمپیئن ٹرافی کا میزبان پاکستان تھا لیکن انڈیا نے پاکستان آئے بغیر اس سال چمپیئن ٹرافی کا ٹائٹل پاکستان سے چھین کر حاصل کر لیا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ ہوتا ہے ملکی وقار کا تحفظ  جو...
    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں کھیلتی بلکہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر کھیلتی ہے، انڈیا اور پاکستان کے میچز کے لئے تو تمام ملک آفر کرتے ہیں، کس کو پاک بھارت میچز نہیں چاہئے، ہائبرڈ ماڈل دوبار ہوچکا ہے اور دونوں بارکامیاب رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ، یہاں بہت اچھے انتظامات کئے گئے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ دونوں کی بڑی اہمیت ہے ، فائنل لاہور میں کرانے کے لئے آسٹریلیا کو جیتنا پڑتا ، چیمپئنز ٹرافی کے...
    روس میں ایک سپاہی ایک ہفتے تک اس حال میں لڑتا رہا کہ ایک گولی اس کے سر میں پیوست رہی اور وہ اس سے لاعلم تھا۔ روسی میڈیا ایک روسی فوجی کو سر میں گولی لگنے کے بعد مبینہ طور پر کرسک علاقے میں ایک ہفتے تک لڑائی جاری رکھنے پر ہیرو کے طور پر سراہ رہے ہیں۔ یہ نامعلوم سپاہی جو روس کے پیسیفیک فلیٹ کے 155ویں میرین بریگیڈ کا رکن ہے، کرسک میں یوکرین کے فوجیوں سے لڑ رہا تھا جب اسے سر میں گولی لگی۔  اس وقت سپاہی کا ہیلمٹ اس کے سر سے اُڑ گیا اور اس نے سوچا کہ گولی اس سے ٹکرا کے کہیں اور گر گئی ہے۔ تاہم دائیں آنکھ کے اوپر...
    کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایف آئی اے نے مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کی ہے اور کہا ہے کہ ملزم نے کسی بات کا سیدھا جواب نہیں دیا وہ نشے میں لگ رہا تھا تفتیش دوبارہ ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم اور اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے ارمغان اور شیراز سے تفتیش کی ہے۔ تفتیش کے بعد ایف آئی اے نے کہا ہے کہ 28 فروری کو پولیس کو خط لکھا کہ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ہمیں دیا جائے مگر پولیس نے اب تک ہمیں کوئی سامان فراہم نہیں کیا، پولیس کی ریڈ ٹیم کے بارے میں بھی معلومات فراہم نہیں کی جاسکیں۔ ایف آئی اے کے مطابق شیراز نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کے آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،آٹا فی کلو 100 روپے بیسن 340 روپے فی کلو دستیاب ہے۔میدا 130 روپے فروخت ہونے لگا۔آٹے کا 15 کلو کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1350 روپے فروخت ہورہا ہے۔ مختلف برینڈز کا ڈبے والا دودھ فی کلو 350 سے 360 روپے،گھی 550 سے 595 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا،مختلف برینڈز کا کوکنگ آئل 450 سے 595 روپے فروخت ہورہا ہے۔دال چنا 330، دال ماش 5 سو، دال مسور 330 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیں۔ آلو 80 سے 100روپے، پیاز 120 سے 140، ٹماٹر 100 سے...
    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکار عدنان صدیقی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ کہا ہے کہ لگ رہا ہے دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں۔ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان 29 برس بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے، یہ دیکھنے جہاں شائقین اسٹیڈیم پہنچے، وہیں عدنان صدیقی بھی پیچھے نہ رہے لیکن شائقین کی طرح انہیں بھی مایوسی اور بد انتظامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مختصر ویڈیو شیئر کی اور انتظامیہ پر...
    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار عدنان صدیقی پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھنے گئے اور انتظامات پر ناراض ہوگئے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ کھیلا گیا، جس ے دیکھنے کیلیے اداکار اسٹیڈیم پہنچے۔ عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر وی آئی پی انکلوژر کی ویڈیو شیئر کی اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ دبئی سے میچ دیکھ رہا ہوں، یہاں اُن کا اشارہ اسٹیڈیم اور انکلوژر کے فاصلے پر تھا۔ عدنان صدیقی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ سامنے جنگلا اور پھر چھجا بنادیا گیا تو میچ کیا خاک نظر آئے گا۔  
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس پچھلے چند ماہ میں چوتھی بارآگ لگائی گئی۔پارٹی نے الزام لگایاکہ بارہا کالز کے باوجود اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے کوئی نہیں پہنچتا۔دوسری جانب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کے مطابق جس جگہ آگ لگی وہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سی ڈی اے کا عملہ آگ بجھا رہاہے۔خیال رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ان دنوں اڈیالہ جیل میں...
    عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، پی ٹی آئی کا آگ لگانے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس پچھلے چند ماہ میں چوتھی بارآگ لگائی گئی۔پارٹی نے الزام لگایاکہ بارہا کالز کے باوجود اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے کوئی نہیں پہنچتا۔ دوسری جانب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کے مطابق جس جگہ آگ لگی وہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں...
    بھارت کے ضلع پونے کی بھوکم گاؤں کی مانس لیک ہاؤسنگ سوسائٹی میں پاکستانی 20 روپے کا کرنسی نوٹ برآمد ہوا جو بھارتی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے محض 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین سہدیو یادو کو لفٹ کے قریب 20 روپے کا پاکستانی نوٹ نظر آیا۔ انہوں معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قریبی باودھن پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 84 فلیٹس ہیں اور لفٹ کے قریب ایک سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب ہے، مگر بدقسمتی سے وہ 24 نومبر سے خراب پڑا ہے۔ اب...
    چین میں ایک عجیب و غریب واقعے میں ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا لیکن جب وہ کچھ دیر میں صحتیاب ہوا تو اسے بجائے اسپتال جانے کی وقت پر اپنے دفتر پہنچنے کی فکر لاحق ہوگئی۔ چین کے صوبہ ہونان میں 40 سال کے ایک شخص کو ریلوے اسٹیشن پر دل کا دورہ پڑا۔ تاہم حالت بحال ہونے کے بعد شہری کی فوری تشویش اپنی صحت کی نہیں بلکہ اس بات کی تھی کہ کونسی ٹرین دفتر فوراً پہنچادے گی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ شہری ٹرین میں سوار ہونے کے لیے اسٹیشن پر قطار میں کھڑا تھا۔  دل کا دورہ پڑنے کے بعد جب وہ زمین پر گرے تو ریلوے اسٹیشن کا عملہ اور...
    کراچی کے ساحل پر کئی بستیاں آباد ہیں ان ہی میں سے ایک ریڑھی گوٹھ ہے۔ یہ پاکستان کی قدیم بستیوں میں سے ایک ہے لیکن کراچی کے پسماندہ علاقوں میں سے ہے حالانکہ یہ کراچی صرف 35 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ کراچی سے اس قدر قریب ہونے کے باوجود یہ انتہائی پسماندہ ہے۔ اتنی کے یہاں کے باسی پہلے ہی سے پتھر کے زمانے میں رہتے محسوس ہوتے ہیں۔ مٹی کے کابک نما گھروں میں رہنے والے ساحل کی کالی مٹی کے بارے میں بتاتے ہیں کہ آج سے کوئی 50 سال پہلے یہاں کی مٹی سفید ہوا کرتی تھی اور پانی اتنا صاف کہ ہم اس سے اپنے بال اور جسم صاف کیا کرتے تھے لیکن...
    سٹی42:  پاکستان میں سرکاری اداروں اور چند سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کو چھوڑ کر 5 فروری کے یومِ یکجہتیِ کشمیر میں کوئی دلچسپی نہیں لیتا۔ عام شہری اس روز عام تعطیل کو صرف ایک ہالیڈے ہی حیثیت سے گزارتے ہیں۔ تاہم مقبوضہ کشمیر میں اب عوام نے  پاکستانیوں کے یومِ یکجہتیِ کشمیر کو اپنا لیا ہے۔  مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے پوسٹرز لگ گئے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کنے مقبوضہ کشمیر میں اپنے رپورٹنگ نیٹ ورک کی اطلاعات شئیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر  کی سڑکوں پر اور اس کے ساتھ  مقبوضہ وادی کے کئی دوسرے علاقوں...
    منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں جہاز میں آتشزدگی سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فلپائن کے بیورو آف فائر پروٹیکشن نے بتایا کہ منیلا میں شپ یارڈ میں آگ لگنے والے جہاز کے اسٹوریج روم میں پھنس جانے کے بعد 2افراد ہلاک ہوئے۔ حادثے کے وقت نیوٹاس شہر کے شپ یارڈ میں جہاز کی مرمت کرنے کے لیے 25 افراد موجود تھے۔ حکام نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق نئی معلومات نے پچھلے تمام دعوے اور اندازے غلط ثابت کردیئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آتشزدگی کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آگ کا آغاز 7 جنوری سے نہیں بلکہ یکم جنوری سے ہو گیا تھا۔ تحقیق کاروں سے گفتگو میں متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہی پہاڑوں پر ایک جگہ بھی یکم جنوری کو آگ لگی تھی تاہم اس آگ سے مختصر رقبہ متاثر ہوا تھا۔ رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے اس آگ پر توجہ نہیں دی اور اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اُٹھایا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں لگنے والی آگ کو بجھانے میں پیشہ ورانہ طریقہ کار اختیار کرنے...
۱