یومِ یکجہتیِ کشمیر کے پوسٹر وہاں لگ گئے جہاں توقع نہ تھی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سٹی42: پاکستان میں سرکاری اداروں اور چند سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کو چھوڑ کر 5 فروری کے یومِ یکجہتیِ کشمیر میں کوئی دلچسپی نہیں لیتا۔ عام شہری اس روز عام تعطیل کو صرف ایک ہالیڈے ہی حیثیت سے گزارتے ہیں۔ تاہم مقبوضہ کشمیر میں اب عوام نے پاکستانیوں کے یومِ یکجہتیِ کشمیر کو اپنا لیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے پوسٹرز لگ گئے۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کنے مقبوضہ کشمیر میں اپنے رپورٹنگ نیٹ ورک کی اطلاعات شئیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی سڑکوں پر اور اس کے ساتھ مقبوضہ وادی کے کئی دوسرے علاقوں میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی اور یوم یکجہتیِ کشمیر منانے پر پاکستانی عوام سے اظہار تشکرکے لئے خصوصی پوسٹرزلگائے گئے ہیں۔
لاہور؛268 ٹریفک حادثات میں 309 افراد زخمی
مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا نام لینا ممنوع ہے۔ پاکستان کے جھنڈے کی نمائش اور پاکستان کے حق میں کوئی نعرہ کشمیر پر قابض فوج کو مشتعل کر دیتا ہے اور وہ اس کام میں ملوث افراد کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ سخت جبر اور خوف کے ماحول میں بھی کشمیر کے آزادی پسندوں نے عین سری نگر شہر کی شاہراہوں پر پاکستانی وزیراعظم ، آرمی چیف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے پوسٹر آویزاں کر کے عملی اظہار کیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک زندہ ہے۔
سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستان سے اظہار تشکرکے پوسٹرزلگائے گئے، کے ایم ایس— فوٹو: کے ایم ایس
مغربی کنارے میں اسرائیلی چوکی پر حماس کا حملہ، دو فوجی ہلاک، آٹھ زخمی
کے ایم ایس نے بتایاکہ بھارت کےغیرقانونی قبضےکےخلاف پاکستان میں 1990 سے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ پاکستان کی وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو نے یوم یکجہتیِ کشمیر کا آغاز کیا تھا اور اس دن کو پاکستان میں قومی تعطیل قرار دیا تھا۔ تب سے ہر سال پاکستان میں یومِ یکجہتیِ کشمیر پر عام تعطیل ہوتی ہے، سیاسی سماجی تنظیمیں اس روز سڑکوں پر کشمیری عوام کی آزادی کی تحڑیک کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لئے جلوس نکالتے ہیں۔ چھوٹے برے شہروں میں اس روز سیمینار اور کانفرنسیں اور دیگر تقریبات منعقد کئے جاتے ہیں۔
محسن نقوی نے اسلام آباد میں پنجاب سپیڈ کو محسن سپیڈ میں بدل دیا ہے؛ وزیر اعظم شہباز شریف
رانی پور ؛ پیر کی کمسن ملازمہ سے زیادتی و قتل کیس؛مقتولہ کی والدہ نے صلح کرلی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان میں کے ایم ایس کشمیر کے
پڑھیں:
بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
ترجمان نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم نے جمہوریت کے لبھادے میں چھپا بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ میں 3 بچوں کے باپ کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی 13راشٹریہ رائلفز کے اہلکاروں نے بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میر محلہ سے تعلق رکھنے والے مزدور پیشہ شخص فردوس احمد میر کو چند روز قبل گرفتار کر کے اپنے کیمپ میں منتقل کر یا تھا جہاں اس پر شدید تشدد کیا گیا۔ فردوس احمد کی لاش گزشتہ روز دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔ فردوس احمد کے قتل کے خلاف حاجن میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین نے انصاف کی فراہمی اور مجرم بھارتی فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں دوران حراست شہری کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم نے جمہوریت کے لبھادے میں چھپا بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو مکمل طور پر ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔دریں اثنا، حریت تنظیموں نے سیب سے لدے ٹرکوں کو سری نگر جموں شاہراہ پر دانستہ طور پر روکنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے باغبانی کے شعبے سے وابستہ ہزاروں کشمیری خاندانوں کی روزی روٹی پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں سے لدے سینکڑوں ٹرک کزشتہ تقریبا ڈھائی ہفتے سے شاہراہ پر پھنسے ہوئے ہیں، ان میں موجود سارا پھل خراب ہو چکا ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں اور تاجروں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہواہے۔ حریت تنظیموں نے لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔