لاہور: غلط انجکشن لگنے سے دس ماہ کی بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
لاہور:لاہور کے علاقے شفیق آباد میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے دس ماہ کی بچی عروج جاں بحق ہوگئی۔
بچی کے والد دلشاد کے مطابق وہ اپنی بیٹی کو منشی باغ لدھا کے علاقے میں ڈاکٹر دانش کے پاس لے کر گئے جہاں ڈاکٹر نے انجکشن لگایا۔
والد کے بیان کے مطابق انجکشن لگتے ہی بچی کی حالت بگڑ گئی جس پر فوری طور پر اسے میو اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ کا متنازعہ بیان: غزہ کو آزادی زون بنائیں گے، امریکہ خود سنبھالے گا
دوحہ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں ایک بزنس راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ غزہ کی پٹی کو "آزادی زون" بنانے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں اب بچانے کو کچھ نہیں بچا، اس لیے امریکہ وہاں "کچھ اچھا" کرنا چاہتا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا، “میں نے فضائی تصاویر دیکھی ہیں، جہاں کوئی عمارت کھڑی نہیں بچی۔ لوگ ملبے کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “اگر ضرورت پڑی تو میں فخر سے کہوں گا کہ امریکہ غزہ کو سنبھالے اور اسے ایک آزادی زون بنائے، جہاں مثبت تبدیلی آئے۔”
قطر، جو طویل عرصے سے حماس کے سیاسی دفتر کی میزبانی کرتا ہے، وہاں امریکی صدر کا یہ بیان خاصا متنازع اور عالمی سطح پر بحث کا باعث بن سکتا ہے۔