—فائل فوٹو

رجسٹرار آفس نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔

تحریری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل اس سال مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔  

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز اور اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست آئندہ ہفتے مقرر کرنیکی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ اس وقت سزا یافتہ مجرموں کی 279 اپیلیں زیرِ التوا ہیں، اپیلیں دائر ہونے کے بعد اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی 14 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل 31 جنوری 2025ء کو دائر کی گئی تھی جو ابھی موشن اسٹیج پر ہے۔ 

تحریری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملین پاؤنڈ کیس کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں

پڑھیں:

سپریم کورٹ: عمران خان کی ضمانت  کی 8 اپیلیں آج سماعت کیلئے مقرر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی 8 اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل ساڑھے نو بجے سماعت کرے گا، جسٹس محمد شفیع صدیقی بھی بینچ میں شامل ہیں۔ عمران خان نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اپیلیں دائر کی تھیں، لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ: سلیمان شہباز کی کمپنی کیخلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار
  • عمران خان کی رہائی، امریکا سے مدد کی اپیل، قاسم خان کا انٹرویو، امریکا کا بھارت کیخلاف اعلان جنگ
  • نیشنل پریس کلب اور سی ڈی اے کی ملکر سرسبز اسلام آباد مہم کے تحت ون ملین درخت لگانے کی مہم کا آغاز
  • گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے،ابتدائی رپورٹ
  • پشاور ہائیکورٹ: سیاسی اور غیرقانونی احتجاجی مظاہروں کیخلاف درخواست دائر
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف وارنٹ گرفتاری کے معاملہ، پشاور ہائیکورٹ کاوزیر اعلی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا
  • سپریم کورٹ: عمران خان کی ضمانت  کی 8 اپیلیں آج سماعت کیلئے مقرر 
  • سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
  • چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف مہم جاری