القادر ٹرسٹ کیس عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل رواں سال نہیں ہوسکے گی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاﺅنڈ( القادر ٹرسٹ کیس) میں 14 سال قید کی سزا کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل کی سماعت رواں سال نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواست کے جواب میں ڈویژن بینچ کو جمع کرائی گئی ہے.
(جاری ہے)
ڈان نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے عمران خان کی جانب سے جنوری 2025 میں دائر فوجداری اپیل کو غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا سامنا ہے اور عدالت نے تصدیق کی ہے کہ رواں کیلنڈر سال کے دوران اس کیس کی سماعت نہیں ہوگی رپورٹ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی سفارشات کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق عدالت نے فروری 2023 میں زیر التوا معاملوں، خاص طور پر مجرموں کی طرف سے دائر اپیلوں میں تیزی لانے کے لیے”فکسیشن پالیسی“ کی منظوری دی تھی اہم اقدامات میں 5 سال سے زیادہ عرصے سے زیر التوا مقدمات کو 2 ماہ کے اندر حل کرنے کے لیے خصوصی بینچوں کی تشکیل شامل ہے تاہم ان ہدایات کے باوجود، 2025 کی اپیل جیسے نئے معاملے طریقہ کار کے التوا میں پھنسے ہوئے ہیں. رپورٹ کے مطابق 279 مجرموں کی اپیلیں عدالت میں زیر التوا ہیں جن میں سے 63 سزائے موت اور 73 عمر قید کے خلاف ہیں، 88 معاملوں میں سزا 7 سال سے زیادہ جب کہ 55 معاملوں میں 7 سال تک ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں دائر کی گئی اپیل 14 سال قید کی سزا پانے والے مجرم سے متعلق ہے، حال ہی میں دائر کیے جانے کے باوجود یہ مقدمہ موشن اسٹیج پر ہے جس میں داخلے سے پہلے لازمی قانونی دستاویزات تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے رپورٹ میں طریقہ کار کی رکاوٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپیل کے داخلے کے بعد دستاویزات تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اب تک باقاعدگی سے سماعت کے لیے اس کا تعین کیلنڈر سال 2025 کے دوران نظر نہیں آتا ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این جے پی ایم سی کی پالیسی کے تحت موجودہ ترجیحات کی وجہ سے جس میں پرانے مقدمات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور عمران خان کی اپیل 2025 میں باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا کوئی امکان نہیں رکھتی ہے دوسری جانب قائم مقام چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بشریٰ بی بی کی 7 سال قید کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے ملتوی کردی ہے. درخواست گزاروں کی نمائندگی کرنے والے بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کے دفتر کی جانب سے فوری درخواستوں سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بینچ کو بتایا کہ تیسری بار عمران خان اس کیس میں جیل میں ہیں اور سزا معطلی کے لیے ہماری درخواستیں زیر التوا ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ رجسٹرار کا دفتر متعلقہ درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہا اور اس کے بجائے دیگر اپیلوں کو غیر منصفانہ طور پر ترجیح دے رہا ہے. سلمان صفدر نے کہاکہ بشری بی بی کا اس کیس میں براہ راست کوئی کردار نہیں اور انہوں نے ان کے لیے فوری ریلیف کی درخواست کی وکیل نے لاہور سے سفری انتظامات کا حوالہ دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر قائم مقام چیف جسٹس ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ میں آپ کو وہ دن بتاتا ہوں جس دن سماعت کروں گا. وکیل فیصل حسین کا کہنا تھا کہ تاخیر نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کی حکمت عملی کو بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم عدالت کو قائل کرے کہ یہ کوئی معمول کا کیس نہیں ہے اور اس کی عجیب نوعیت ہونے کی وجہ سے اس کیس کی سماعت ہونی چاہیے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کی کہا گیا ہے زیر التوا رپورٹ میں کی سماعت کی اپیل کے خلاف کی سزا کے لیے اس کیس
پڑھیں:
بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عمران خان کا جیل سے اہم پیغام
بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عمران خان کا جیل سے اہم پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں، حکومت فارم 47 والی ہے، بھارت اور مودی کے خلاف یکجا ہونے کا پیغام دیا ہے۔
فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا کہ حکومت نے فیصلے کرتے ہوئے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آج وکلا اوراہلخانہ کو ملاقات نہیں ہونے دی، ملاقات سے روکنے پر کیا پیغام دے رہے ہیں، عمران خان نے بھارت کے خلاف 2019کا موقف اپنایا، انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے پوری قوم کو پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا کہا ہے، ان سے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، انہوں نے کہا ہے میں ملاقات کے لیے آتا رہوں، بانی کی بہنیں الزام لگا رہی ہیں، جو ملاقات کررہے ہیں وہ مشکوک ہیں، یہ ان کا غضہ ہوسکتا ہے۔فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ عثمان گل اور ظہر عباس بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہیں، کسی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک پہلگام فالس فلیگ کہانی، بھارتی میڈیا کے سوالات؟ مودی سرکاری خاموش ؟ کیوں ؟ نیب نے پبلک سیکٹرکمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے افسروں کیخلاف انکوائریز بند کردیں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا زیارت میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، بی ایل اے کے 7دہشتگرد ہلاک سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم