ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سیف علی خان سے متعلق ہوٹل جھگڑا کیس میں پیش نہ ہونے پر اداکارہ کیخلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت نے 2012 کے ہوٹل جھگڑا کیس میں گواہ کے طور پر طلب کی گئی بالی ووڈ اداکارہ مالائکہ اروڑہ کو آخری موقع دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ سماعت، 9 جولائی کو عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو ان کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے گا۔
یہ وارننگ اس وقت دی گئی جب مالائکہ اروڑہ نے 29 اپریل کی سماعت میں بھی شرکت نہیں کی، حالانکہ ان کے خلاف پہلے ہی قابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہو چکا تھا۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے ایس زانور نے کہا کہ مالائکہ عدالت کی کارروائی سے ’جان بوجھ کر‘ گریز کر رہی ہیں، کیونکہ ان کے وکیل کی موجودگی کے باوجود وہ خود پیش نہیں ہوئیں۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ 22 فروری 2012 کو جنوبی ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پیش آیا تھا، جہاں سیف علی خان، شکیل لادک اور بلال امرہوی کو این آر آئی تاجر اقبال شرما کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ شرما کے مطابق، سیف نے ان پر حملہ کیا جس سے ان کی ناک فریکچر ہوگئی تھی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت سیف کے ہمراہ کرینہ کپور، کرشمہ کپور، مالائکہ اروڑہ، امرتا اروڑہ اور دیگر دوست موجود تھے۔ کیس کی آئندہ سماعت 9 جولائی کو مقرر ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
بشریٰ بی بی— فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج 29 مقدمات میں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع کردی۔
آج راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج 29 مقدمات کی سماعت ہوئی تھی۔
انسدادِ دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔
یہ سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کو تمام مقدمات میں شاملِ تفتیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔