پشاور میں ایکسائز ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، درجنوں گاڑیاں جل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ایکسائز کے ضبط شدہ گاڑیوں کے ویئر ہاؤس میں آگ لگنے سے درجنوں گاڑیاں جل گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے ٹول پلازہ کے قریب محکمہ ایکسائز کے ضبط شدہ گاڑیوں کے ویئر ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں، آگ لگنے کے بعد علاقے میں افرا تفری پھیل گئی، دھوئیں کے بادل دور تک دکھائی دیتے رہے۔
(جاری ہے)
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ویئر ہاؤس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی فائر ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی، آگ بجھانے میں چار فائر وہیکلز اور ایک ایمبولینس نے حصہ لیا، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں لاکھوں روپے مالیت کی ضبط شدہ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جب کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ویئر ہاؤس
پڑھیں:
جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اورکارکنوں پر فرد جرم عائد
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔
عدالت نے جناح ہاؤس حملےکے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی۔
اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے
عدالت کی جانب سے عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی۔
ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا ہے۔ جناح ہاؤس حملےکے دو ملزم وفات پا چکے ہیں جب کہ مقدمے میں 10 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔