سعودی وزیر دفاع سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان آج جمعرات کو سرکاری دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
شہزادہ خالد بن سلمان اس دورے کے دوران متعدد ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے خطے کی صورتحال پر بات چیت
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل اور ان سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران تہران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران تہران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔