روسی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، اسحاق ڈار آئندہ ہفتے افغانستان جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ربابکوف سے ملاقات کی۔ فریقین نے تجارت اور توانائی، سلامتی سمیت کثیر الجہتی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے روس کے ساتھ تعلقات کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورے میں اسحاق ڈار افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے۔ منصب سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکہ کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پر کیا جاسکے۔