چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت فی من 3400 سے کم ہو کر 2600 کے قریب آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عاصم رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گندم کی قیمت میں کمی آنے کے بعد فوری طور پر آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے کم کر دی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1700 سے کم ہو کر 1500 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، کھلا آٹا بھی 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ میدے اور فائن آٹے کی قیمت بھی 110 روپے کلو ہو گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی گئی، 360 گرام کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صارف خوش ہیں جبکہ تندور مالکان نے قیمتوں کو مسترد کردیا۔
کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کا اہم اقدام آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچادیا، روٹی کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی، 360 گرام کی روٹی اب 40 کی بجائے 30 روپے میں فروخت ہوگی۔
صارفین نے روٹی کی قیمت میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:ملتان میں آزادی صحافت پر حملہ، سینیئر صحافی ارشد ملک اغواء ، صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ،بازیابی کا مطالبہ