نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے، افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور دیگر سیکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی. بنگلادیش کے ساتھ سیکریٹری خارجہ سطح پر خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے.                
      
				
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی استنبول روانگی، فلسطین میں صورتحال پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اہم اجلاس غزہ کی حالیہ صورتحال پر غور و غوض کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ استنبول پہنچنے پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کا استقبال وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے پروٹوکول احمد جمیل میروغلو نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔