پارا چنار: شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ڈی آئی خان:
ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے کے سبب سو سے زائد بچوں کی حالت خراب ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچادیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان پارا چنار کے علاقے شلوازان دروی میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں کھانا ہوا جس کے بعد بچوں کی طبعیت خراب ہوگئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔
اطلاعات ہیں کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، کھانے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جن کی لیبارٹری سے جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چار وزراء سے پرو چانسلر کا عہدہ واپس، اسماعیل راہو سرکاری جامعات کے پرو چانسلر ہوں گے
صوبائی وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو (فائل فوٹو)۔سندھ میں وزیر تعلیم سردار علی شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو، صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیاالحسن النجار اور وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو سے پرو چانسلر کا عہدہ واپس لے کر صوبائی وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو کو دے دیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹفکیشن کے مطابق وہ تمام سرکاری جامعات کے پرو چانسلر ہوں گے، اس سے قبل رواں برس 3 اگست کو وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی کابینہ کے تین وزراء کو صوبے کی جامعات کا پروچانسلر مقرر کیا تھا۔
جس میں وزیر تعلیم سردار شاہ کو جنرل جامعات کا پرو چانسلر، وزیر آبپاشی جام خان شورو کو انجینئرنگ جامعات کا پرو چانسلر اور صوبائی وزیر داخلہ، قانون اور پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار کو لاء یونیورسٹی کا پروچانسلر مقرر کیا گیا تھا۔ جبکہ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو پہلے ہی میڈیکل جامعات کی پروچانسلر تھیں۔
ایکٹ کے مطابق میٹروپولٹن یونیورسٹی کراچی کے پرو چانسلر میئر کراچی ہی رہیں گے۔