توہین مذہب کیس میں ملزم کو سزائے موت
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
فیصل آباد: اسپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت نے جڑانوالہ توہین مذہب کیس میں ملزم کو سزائے موت سنا دی۔
ملزم کو 295 سی کے تحت 20 لاکھ روپے جرمانے، 295 اے میں 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
کیس میں ملزم کو 295 بی کے تحت میں عمر قید کی سزا سنائی گئی، دفعہ 9 اے ٹی اے میں ملزم کو 5 سال سزا سنائی گئی۔
عدالت نے کیس کے دیگر دو ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان کے خلاف 16 اگست 2023 کو توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں ملزم کو
پڑھیں:
یو اے ای میں پرچم کی توہین پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آج یوم پرچم کے موقع پر پرچم کی عزت و حرمت کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یو اے ای حکام کی جانب سے جاری تنبیہ میں کہا گیا ہےکہ اماراتی پرچم کی توہین پر25 سال جیل ہوگی اور پرچم کے غلط استعمال پر5 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
حکام کے مطابق اماراتی پرچم کے غلط استعمال پر جرمانہ3 کروڑ78 لاکھ پاکستانی روپے تک ہوسکتا ہے اور پرچم کے ڈیزائن کو کیک یا غباروں پر آویزاں کرنا توہین کے زمرے میں آئے گا۔
حکام کا کہنا ہےکہ اماراتی پرچم کا اشتہارات یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال بھی غیرقانونی ہے۔