علامہ محمد باقر الصفوی کی تشیع جنازہ میں ہزاروں لوگ شریک
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ سید محمد باقر الصفوی کی ہیمالیائی شخصیت کیلئے یہی کافی ہے کہ پورے کشمیر میں آپ سب سے بزرگ عالم دین کی حیثیت سے پہچانے جاتے تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
کشمیر کے بزرگ عالم دین علامہ محمد باقر الصفوی کی تدفین میں ہزاروں شریک

اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کی علمی و دینی تاریخ کا ایک درخشاں باب آج بند ہوگیا۔ ممتاز عالمِ دین، مفکر، مصنف، شاعر اور روحانی رہنما علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 1 بجے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر میں انتقال فرما گئے۔ آپ کے انتقال کی خبر نے نہ صرف کشمیر بلکہ پوری شیعہ دنیا کو گہرے غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ آج صبح سے ہی کشمیر کے دینی مدارس، حوزات، مساجد اور تعلیمی اداروں میں قرآن خوانی اور دعائیہ مجالس کا سلسلہ جاری رہا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد آستانہ عالیہ بڈگام میں ادا کی گئی، جہاں ہزاروں افراد نے تدفین میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرجع عالی قدر آیت اللہ سیستانی مدظلہ العالی نے ملت کشمیر کے نام تعزیت پیش کی۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھی علامہ سید محمد باقر کے انتقال پر لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔ شیعہ علماء بورڈ مہاراشٹرا نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ سید محمد باقر الصفوی کی ہیمالیائی شخصیت کے لئے یہی کافی ہے کہ پورے کشمیر میں آپ سب سے بزرگ عالم دین کی حیثیت سے پہچانے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ کی المناک رحلت سے تمام علماء کرام و مؤمنین مغموم و سوگوار ہیں۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شیخ رشید بزرگ آدمی ہیں، کہاں بھاگ کر جائیں گے: سپریم کورٹ
—فائل فوٹوپنجاب حکومت نے سابق وفاقی شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر شواہد پیش کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے وقت مانگ لیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
دورانِ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ہے کہ التواء مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا، التواء صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں پہلے دن سے مذاکرات کا حامی ہوں، لیکن ایسا نہ ہو مذاکرات کے نام پر مذاق رات نہ بن جائیں۔
اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ کچھ ملزمان کے اعترافی بیانات پیش کرنا چاہتے ہیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف کیا شواہد ہیں؟
شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ جن اعترافی بیانات کا حوالہ دے رہے ہیں وہ فائل کا حصہ ہیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ شیخ رشید بزرگ آدمی ہیں، کہاں بھاگ کر جائیں گے۔
شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ حکومت مہلت خود مانگتی ہے، الزام عدالتوں اور ملزمان پر لگاتی ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اس عدالت میں صرف قانون کے مطابق ہی فیصلہ ہو گا، زمین گرے یا آسمان پھٹے، عدالت میں قانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہو گا، آئندہ ہفتے مقدمہ لگ جائے گا اس کی پرواہ نہ کریں۔