اسپتال میں 6 ماہ سے لے کر 5 سال تک کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کی جارہی ہیں۔ جس پر کل لاگت تقریبا 21 لاکھ 50 ہزار تک ہے جو کہ اب بیت المال کے علاوہ بذریعہ صحت کارڈ بھی ادا کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پیدائیشی سماعت سے محروم بچوں کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کوکلیئر امپلانٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے لئے باضابطہ کوکلیئر امپلانٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کے لیے پاکستان بیت المال نے تعاون فراہم کیا ہے۔ ایچ ایم سی کی ایک ای این ٹی ٹیم ابتدائی کوکلیئر امپلانٹ کی 9 کامیاب سرجریز بھی کرچکی ہے۔ تاہم حکومت خیبر پختونخوا کے اعلان کے بعد کوکلیئر امپلانٹ کی سرجریاں صحت کارڈ پروگرام کے تحت بھی کی جاسکے گیں۔ اسپتال میں 6 ماہ سے لے کر 5 سال تک کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کی جارہی ہیں۔ جس پر کل لاگت تقریبا 21 لاکھ 50 ہزار تک ہے جو کہ اب بیت المال کے علاوہ بذریعہ صحت کارڈ بھی ادا کی جائیں گی۔

اس پروگرام کے حوالے سے سینئر ماہرین صحت کی زیرِ نگرانی ای این ٹی ٹیم نے حال ہی میں دو روزہ کوکلیئر امپلانٹ میراتھن کا بھی انعقاد کیا جس میں نو کامیاب سرجریز کی گئیں۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایچ ایم سی کی ای این ٹی ٹیم کی اجتماعی کوششوں اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جن کی محنت اور استقامت نے اس پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی

سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی متفرق درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل متفرق درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ نے سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
  • وزارت صحت کا حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کیلئے اقدامات
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کرنیکا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
  • عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
  • پنجاب پولیس کے میٹرک پاس بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کا فیصلہ
  • کے پی: بلدیاتی نمائندوں کو 3 سال توسیع دینے کی درخواست، وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی
  • اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • نجی آپریٹرز کی نااہلی کے شکار حج سے محروم ہزاروں عازمین کیلئے امید کی کرن جاگ اُٹھی