اسحاق ڈار کل اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کابل کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کے افغان راہنماؤں سے ہونے والے مذاکرات میں پاک افغان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں باہمی مفادات کے تمام شعبوں، سکیورٹی، تجارت، رابطے اور عوامی تعلقات میں تعاون کے فروغ پر بات چیت شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، عبوری افغان وزیر خارجہ کی دعوت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایک اعلیٰ سطح وفد بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اور قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقاتیں اور وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان مذاکرات میں پاک افغان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں باہمی مفادات کے تمام شعبوں، سکیورٹی، تجارت، رابطے اور عوامی تعلقات میں تعاون کے فروغ پر بات چیت شامل ہے۔ نائب وزیراعظم کا یہ دورہ برادر ملک افغانستان کے ساتھ پائیدار روابط بڑھانے کیلئے پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے تمام
پڑھیں:
وزیراعظم کا دورہ ترکیہ, صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کل ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی و عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ قریبی اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط موجود ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل بھی قائم ہے جس کا ساتواں اجلاس رواں سال 12 اور 13 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت ترک صدر اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کی ایک اور مضبوط علامت ثابت ہوگا۔