متحدہ عرب امارات میں ورک پرمٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل و امارات کاری (ایم او ایچ آر ای) نے بیرون ملک موجود ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کیلئے ورک پرمٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار آسان بنا دیا ہے۔ یہ عمل صرف آجر ہی شروع کرسکتا ہے۔
وزارت کے مطابق ورک پرمٹ حاصل کرنے کیلئے چار مراحل پر عمل کرنا ہوگا: آجر کو یو اے ای پاس یا ڈیجیٹل آئی ڈی کے ذریعے لاگ ان کرنا ہوگا اور درخواست وزارت کی آن لائن سروسز کے ذریعے جمع کروانی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق مطلوبہ دستاویزات مکمل ہونے پر درخواست الیکٹرانک طور پر منظور کی جائے گی، بصورت دیگر دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت دی جائے گی۔ منظوری کے بعد حکومتی فیس اور انشورنس یا بینک گارنٹی جمع کرانا ہوگی اور ملازمت کی آفر لیٹر منسلک کرنا ضروری ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت ہنرمند ملازمتوں کیلئے تعلیمی اسناد کی تصدیق وزارت تعلیم سے کروائے گی، جو دو ہفتوں میں مکمل ہوگی، مطلوبہ دستاویزات میں پاسپورٹ کاپی، رنگین تصویر اور تصدیق شدہ تعلیمی سند شامل ہیں۔
اگر کسی کی تنخواہ 4 ہزار درہم سے کم ہو تو وہ ہنر مند کے زمرے میں شمار نہیں ہوگا، چاہے اس کے پاس سند ہو، مخصوص پیشوں جیسے ڈاکٹر، استاد، کوچ اور وکیل کیلئے پیشہ ورانہ لائسنس درکار ہوگا، جو متعلقہ اماراتی ادارے جاری کریں گے۔
پاکستان، افغانستان، عراق اور ایران سے درخواست دہندگان کو اپنا قومی شناختی کارڈ دونوں طرف کی واضح تصاویر کے ساتھ جمع کرانا ہوگا۔
ادارے کے پاس درست تجارتی لائسنس، کوئی خلاف ورزی نہ ہو، الیکٹرانک کوٹہ دستیاب ہو اور دستخط کا قانونی اختیار ہونا ضروری ہے۔ کارکن کی عمر کم از کم 18 سال ہو اور اس کے پاس پہلے سے فعال ورک پرمٹ نہ ہو۔
ورک پرمٹ جاری ہونے کے 6 ماہ کے اندر تبدیلی کی اجازت ہے بشرطیکہ قومیت تبدیل ہو مگر ملازمت کا عنوان اور جنس وہی رہے۔ پرانا انٹری پرمٹ وفاقی ادارے کے ذریعے منسوخ کرانا ہوگا۔
آسٹریلوی خاتون اہلکار نے جیل کی نوکری چھوڑ کر شرمناک کام شروع کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سعودی ایئر لائن رواں برس عازمین حج کے لیے ’ٹھنڈے احرام‘ متعارف کرائے گی
سعودی ایئر لائن السعودیہ نے رواں برس عازمین حج کے لیے مخصوص کپڑے سے تیارکردہ ’ٹھنڈے احرام‘ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، احرام کو دبئی کی ٹریول مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ایئر لائن حکام کے مطابق احرام کی تیاری میں امریکی کمپنی کا تعاون بھی حاصل رہا، احرام کو دبئی کی عربین ٹریول مارکیٹ ’اے ٹی ایم 2025‘ میں پیش کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ایئرلائن کے مارکیٹنگ مینیجر عصام اخونبائی نے بتایا کہ کولڈ احرام کومخصوص ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جسم کو ٹھنڈا رکھا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: احرام لیتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے اور حج کے لیے کون سا احرام اچھا ہے؟
ٹھنڈے احرام کے حوالے سے بتایا گیا کہ مذکورہ احرام کی تیاری میں استعمال کیے گئے کپڑے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی سے مدد کی گئی ہے، جس کی بدولت یہ انسانی جلد کو گرمی کی تپش سے کسی حد تک محفوظ رکھنے میں مددگار ہوتی ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ ’کولڈ احرام‘ گرمی کی تپش کو ایک سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث احرام میں ملبوس عازمین حج کو گرمی کی شدت کا احساس نسبتاً کم ہوجاتا ہے، واضح رہے کہ اس نئے ٹھنڈے احرام کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں سعودی عرب نے حج 2025 سے قبل گرمی سے بچاؤ کی خاطر اقدامات کا ایک وسیع سیٹ متعارف کرایا ہے تاکہ لاکھوں عازمین حج کے موسم میں متوقع شدید درجہ حرارت سے محفوظ رہ سکیں۔
مزید پڑھیں: وزارت حج وعمرہ نے خواتین کے احرام سے متعلق ہدایات جاری کردیں
وزارت حج و عمرہ نے حج آگاہی مرکز کے ساتھ مل کر حجاج کرام کو زیادہ درجہ حرارت میں حفاظتی طریقوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایک ملک گیر مہم شروع کی ہے۔
وزارت کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی گائیڈ میں عازمین حج پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سورج کی غیر ضروری نمائش سے گریز کریں، ہائیڈریٹ رہیں اور سایہ دار جگہوں پر آرام کریں، سورج کی روشنی کے اوقات میں چھتری اور سر ڈھانپنے کی سختی سے سفارش کی جاتی ہے۔
گرمی سے متعلق بیماریوں سے نمٹنے کے لیے، سعودی حکام نے پہلے ہی کلیدی جگہوں پر کولنگ سسٹم نافذ کردیا ہے، بشمول مسجد الحرام میں سایہ دار ریسٹ زونز، ٹھنڈے پانی کے اسٹیشنز اور نمی والے پنکھے شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احرام السعودیہ امریکی کمپنی حج آگاہی مرکز درجہ حرارت سعودی ایئرلائن سعودی عرب عازمین حج وزارت حج و عمرہ