ویب ڈیسک : دینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق سعودیہ عرب میں بدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا ،جس میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔  حادثہ مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے پیش آیا،جاں بحق پاکستانی افراد کا تعلق چشتیاں کی سب تحصیل ڈاہرانوالہ اور فورٹ عباس ہارون آباد کے گردونواح علاقہ سے تھا۔ زخمی افراد کے ناموں کی تفصیل سامنے نہ آسکی، چند روز قبل ڈاھرانوالا سے عمرہ زائرین کا گروپ سعودی عرب روانہ ہوا تھا۔

پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ

 سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تمام زائرین ڈاہرانوالہ کی نجی ٹریول ایجنسی کے ذریعے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والی 1 خاتون کا تعلق 201 مراد، 2 خواتین 228 نائن آر، 1 جاں بحق شخص 3/39 آر سے ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ساکران روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-02-12

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں بچی اور خاتون سمیت 4 افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق حب چوکی ساکران روڈ چڑھائی کے قریب گھر میں فائرنگ سے 30سالہ عزیز الرحمن ولد عبدالفتح نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر 51C  (A&S) ریزیڈنسی کے قریب خود کو گولی مار کر 21 سالہ سیکورٹی گارڈ نعمان نے خود کشی کرلی۔ سرجانی میں 51 سی گھر سے 9 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی۔ متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 21 کے گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی‘ متوفیہ کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب  پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 35 سالہ شائستہ زخمی ہوگیا۔ لانڈھی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6 نیوی روڈ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35 سالہ شہروز ولد محمد افضل زخمی ہوا۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر رزاق آباد دھنی پرتو گوٹھ ٹیلیفون ایکس چینج کے قریب جھگڑے کے دوران  فائرنگ سے 28 سالہ راشد ولد غلام قادر زخمی ہوگیا۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی بھٹی چوک کے قریب فائرنگ سے 30سالہ عرفان ولد علی گوہر زخمی ہوا ۔

متعلقہ مضامین

  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  • سعودی وزارت عمرہ کی زائرین کے لیے بڑی وارننگ
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام 
  • عمرہ زائرین جعل سازوں سے ہوشیار؛ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری
  • عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی
  • لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
  • ساکران روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • سعودی عرب میں سکول جاتے ہوئے افسوسناک حادثہ، 4 خواتین اساتذہ اور ڈرائیور جاں بحق