متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے دو روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے اور اس دورے کے دوران اہم امور اور معاہدوں پر غور ہوگا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شیخ عبداللہ بن زاید النہیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
دفترخارجہ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ 20 سے 21 اپریل 2025 تک دو روزہ دورہ ہوگا اور یہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ دونوں ممالک درمیان گہرے تعلقات کا عکاس ہے۔
دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے وسیع تعاون کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، توانائی میں تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور عوامی رابطے، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر بات چیت متوقع ہے۔
دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ ملاقات سے دونوں فریقین کو علاقائی او عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر دوطرفہ مفادات پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اس دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد اور وزیر
پڑھیں:
ترک وزیر خارجہ سے ملاقات :ا سرائیل کیخلاف روڈمیپ نہ دیا توافسوسناک ہوگا : اسحاق ڈار
اسلام آباد، دوحہ (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے اسرائیل کیخلاف واضح روڈمیپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہو گا۔ اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا محض سخت تقاریر نہ ہوں ۔ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم بھی کیا۔