Daily Sub News:
2025-04-25@02:15:06 GMT

وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT

وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ

وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے اسپیچ رائٹر کا تبادلہ وزیر اعظم آفس میں کر دیا گیا ہے۔وسیع صحافتی اور سرکاری تجربہ رکھنے والے ملک کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت عمل میں آیا ہے، جہاں وہ تین سالہ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات انجام دیں گے۔
ارشدملک اس سے قبل سرکاری ٹیلی وژن چینل میں گریڈ 18 میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ تین سالہ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات انجام دیں گے۔ ارشد محمود ملک ایک تجربہ کار تحقیقاتی رپورٹر ہیں جنہوں نے 1992 میں صحافت کا آغاز کیا اور مختلف اہم شعبہ جات میں رپورٹنگ کی۔
انہوں نے اپریل 2022 میں شہباز شریف کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسپیچ رائٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ فروری 2024 کے انتخابات کے بعد جب شہباز شریف دوبارہ وزیر اعظم بنے، تو ملک کو دوبارہ اسپیچ رائٹر مقرر کیا گیا۔
ارشد محمود ملک نے وزارت خارجہ اور وزیر اعظم آفس سمیت مختلف وزارتوں میں بھی خدمات انجام دی ہیں، جس سے ان کے حکومتی اور میڈیا میں وسیع تجربے کا اظہار ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین واشنگٹن کے ساتھ تجارتی سودے ہمارے کھاتے میں نہ کیے جائیں … چین کا انتباہ ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟ نظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ارشد محمود ملک خدمات انجام کا تبادلہ

پڑھیں:

ارشد ندیم کی نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی دعوت پر ارشد ندیم نے بھارت جانے سے معذرت کرلی۔

ذرائع ارشد ندیم کے مطابق نیرج چوپڑا نے بنگلورو کلاس جیولین تھرو چیمپئن شپ کے لیے مدعو کیا تھا تاہم سال کا ٹریننگ اور ایونٹس شیڈول پہلے سے طے ہوچکا ہے۔

ارشد ندیم22 مئی کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ کیلئے کوریا جائیں گے، کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ 27 مئی سے شروع ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 مئی سے بنگلورو میں ہونے والے نیرج چوپڑا کلاسک جیولن تھرو مقابلوں میں دنیا بھر کے تمام جیولن تھرور بھارت جائیں گے۔ ایونٹ کے لیے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں واحد گولڈ میڈل حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کر لیا

متعلقہ مضامین

  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ
  • فالس فلیگ کی آڑ میں مہم جوئی کا انجام خطرناک ہوگا،عظمیٰ بخاری کا بھارت کو انتباہ
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی کی ملاقات
  • ارشد ندیم کی نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت
  • وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
  • ہمارا مشن ہے ہر گھر کی دہیلیز پر طبی خدمات فراہم کریں، وفاقی وزیر صحت
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات