اسلام آباد:

حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں کے حوالے سے کی گئی تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرا دی  ہے۔ عدالت عظمیٰ میں تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں ۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز  بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں تبادلے کے لیے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کل کرے گا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان سپریم کورٹ میں جمع

پڑھیں:

جناح ہاؤس حملہ کیس سے متعلق بڑی خبر، سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرلی۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ وکیل سمیر کھوسہ نے جواب دیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، دو افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے، شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے پوچھا کہ دو لوگ ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے کر سکتے ہیں؟ پراسیکیوٹر صاحب پولیس والے نے ایک ہی الزام دو لوگوں پر کیسے لگا دیا؟ زخمی افراد کی فہرست میں تو اس پولیس اہلکار کا نام بھی شامل نہیں۔

پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے مؤقف اپنایا کہ ملزم پر اور بھی کافی الزامات ہیں، سپریم کورٹ چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

وکیل سمیر کھوسہ نے استدلال کیا کہ چار ماہ کے حکم کے بعد ایک مہینے میں صرف فرد جرم عائد ہوئی ہے،
ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر نہیں ہو رہا،عدالت نے ایک ہفتے کی تاریخ دی ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوٹر صاحب جونیئر وکیل کیس کر رہے ہوں تو ذیادہ سختی نہ کیا کریں، آپ بھی کبھی جونیئر وکیل رہے ہیں، ضمانت ہونے دیں، پراسیکیوٹر صاحب ساس بھی کبھی بہو تھی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں ہراسانی کا سامنا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

متعلقہ مضامین

  • مخصوص نشستوں سے متعلق کیس: مسلم لیگ (ن) نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں
  • سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس، سماعت 29 مئی تک ملتوی
  • ججز کے تبادلوں میں 4مراحل پر منظوری لازمی ،سپریم کورٹ 
  • عید الاضحٰی کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلان
  • مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت جاری
  • جناح ہاؤس حملہ کیس سے متعلق بڑی خبر، سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرلی
  • سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت جاری
  • ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے،  سپریم کورٹ
  • ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے: سپریم کورٹ
  • ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے، سپریم کورٹ