لسبیلہ : ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کار گوادر سے کراچی جارہی تھی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی طرف جارہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجگور سے ہے۔
راولپنڈی کے علاقے روات میں چیک بیلی روڈ پر کار اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق
پڑھیں:
برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔
واقعے کے بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو لندن جانے والی بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
پولیس نے اس واقعے کو ’بڑا حادثہ‘ قرار دیا ہے اور بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی ماہرین تحقیقات میں معاونت کر رہے ہیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اُس نے ایک شخص کو خون آلود بازو کے ساتھ بھاگتے اور چیختے ہوئے دیکھا، “ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو!” — اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا نظر آیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس افسوسناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ “انتہائی پریشان کن” ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔