Daily Sub News:
2025-07-27@04:40:51 GMT

چین، شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ

اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT

چین، شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ

چین، شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :جمعرات کی شام 5 بجکر 17 منٹ پر شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز لے جانے والے لانگ مارچ-2 ایف یاؤ-20 کیریئر راکٹ کو جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا اور تقریباً 10 منٹ بعد شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔ خلابازوں کی خیریت کے ساتھ یہ لانچنگ مکمل طور پر کامیاب رہی ۔

یہ مشن چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کا خلائی اسٹیشن کی ایپلی کیشن اور ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد پانچواں انسان بردار مشن اور اس منصوبے کے قیام کے بعد سے پینتیسواں مشن ہے۔اب تک چین کے کل26 خلاباز 41 بار فلائٹ مشن انجام دینے کے لیے خلا میں داخل ہو چکے ہیں۔یہ مشن کیریئر راکٹوں کی لانگ مارچ سیریز کی پانچ سو اکترہویں (571) پرواز اور شینزو خلائی جہاز کی بیسویں پرواز بھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، اہلیہ چینی صدر پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، چائنہ انسان بردار خلائی ادارہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ، آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ مصنوعی ذہانت کن تین شعبوں میں کام کرنے والوں کی نوکری نہیں کھا سکتی؟ بل گیٹس کا انکشاف ٹک ٹاک کا مالک چین کا امیر ترین شخص بن گیا، کتنی دولت کا مالک ہے؟ چاند پر قدیم ترین ٹکراؤ 4.

25 ارب سال قبل ہوا تھا، چینی میڈیا ایلون مسک کی کمپنی کو این او سی جاری، پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شینزو 20 انسان بردار خلائی جہاز

پڑھیں:

پاک بحریہ کیلئے مقامی گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف دی نیول سٹاف‘ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ، پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن ونگ (PDW) نے مقامی طور پر ڈیزائن کی ہے اور کراچی شپ یارڈ میں زیرتعمیر ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے میری ٹائم مشنز میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گی۔ مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ (PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے منصوبے میں تعاون پر وزارتِ دفاعی پیداوار کا بھی شکریہ ادا کیا۔وائس ایڈمرل نے کہانئی تیار کردہ گن بوٹ بحری سکیورٹی کے مختلف امور انجام دے سکتی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں مزید گن بوٹس کی پروڈکشن پر بھی غور کر رہی ہے‘ یہ عمل خود انحصاری پالیسی کو تقویت دے گا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، وزارت دفاعی پیداوار، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • 2025، انسان اور خلائی مخلوق کے ملاپ کا سال، بابا ونگا کی پیشگوئی
  • یہ غلط ہو رہا ہے
  • روس نے ایرانی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
  • ججز بھی انسان، دیکھ بھال کی ضرورت، ایماندار جوڈیشل افسر کیساتھ کھڑا ہوں: چیف جسٹس
  • ویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب
  • فساد قلب و نظر کی اصلاح مگر کیسے۔۔۔۔۔ ! 
  • جدید ٹیکنالوجی سے لیس پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • اب پاکستان کی فضاؤں میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے اڑان بھریں گے 
  • اسلام آباد: ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش تیسرے روز میں داخل