اداکار فیصل رحمان کا حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے کئی اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کر چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس یاد کو آج تک بھلا نہیں سکے اور یہ لمحہ ان کے ذہن میں خواب کی طرح محفوظ ہے فیصل نے بتایا کہ وہ اس وقت دو برس سے کچھ بڑے تھے اور ملاقات کی مکمل تفصیل تو یاد نہیں مگر یہ منظر ذہن میں آج بھی تازہ ہے اداکار فیصل رحمان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی عمر پر براہ راست بات کرنے سے گریز کیا تاہم قائداعظم سے ملاقات کے تذکرے نے سامعین کو حیران کر دیا میزبان کے اندازے پر کہ وہ اسی سال کے ہیں فیصل نے کہا کہ وہ اس سے کچھ کم عمر ہیں انٹرویو میں فیصل رحمان نے اپنے شوبز کیریئر کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بہت کم عمری میں اداکاری شروع کی اور جوانی میں ہی اسٹار بن گئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی عمر رسیدہ اداکاراؤں کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا اور آج جب ان سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ خود کو ان سے کم عمر محسوس کرتے ہیں لیکن آج تک کسی نے بھی انہیں بیٹا کہہ کر مخاطب نہیں کیا اداکارہ شبنم سے متعلق فیصل نے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنا سب سے مشکل تجربہ تھا کیونکہ وہ عمر میں بڑی تھیں اور ان کے ساتھ فلم میں رومانس کرنے میں دشواری محسوس ہوئی فیصل کا کہنا تھا کہ شبنم کے ساتھ کام کرتے وقت اکثر ایسا لگتا تھا جیسے وہ ان کی والدہ ہوں شادی سے متعلق سوال پر فیصل رحمان نے کھل کر اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی سہارے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ شادی کا فیصلہ نہیں کیا وہ خود کو ایک آزاد پسند انسان سمجھتے ہیں اور شادی نہ کرنے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی زندگی میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی سے محبت میں دھوکہ ملا ہو جس کی وجہ سے شادی سے دل اٹھ گیا ہو
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ فیصل رحمان نے انہوں نے کے ساتھ
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا : شیری رحمان
(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ملک کو سفارتی سطح پر بہت فتوحات مل رہی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشیری رحمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، یہ سنگ میل ہے،خطرات پوری دنیا میں لاحق ہیں، بھارت کا جارحانہ رویہ اب کھل کے میدان میں بھی آگیا ہے،انہوں نے کہا کہ نفرت اب بھارت کے لیے نظریہ بن چکی ہے، اسرائیل اور بھارت ایسے ممالک ہیں جنہوں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےجب کمیٹی سے استعفا دیا تو مجھے بہت برا لگا، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ تعمیری کام کرنا چاہتے ہیں۔