اداکار فیصل رحمان کا قائداعظم سے ملاقات کا دعویٰ، ملاقات سے متعلق کیا بتایا؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل رحمان نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کا دعویٰ کیا ہے۔
فیصل رحمان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے عمر پوچھی تو اداکار نے عمر بتانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں آپ کو ایک ہنٹ دیتا ہوں جس سے آپ میری عمر کا اندازہ لگا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر شرٹ کے ویڈیو کیوں پوسٹ کی؟ فیصل رحمان کا مؤقف آگیا
اداکار نے کہا کہ ’میں چھوٹا سا تھا تو قائداعظم سے ملا تھا اس سے اندازا لگا لیں کہ میری عمر کیا ہو گی‘۔ میزبان نے کہا کہ آپ 80 سال کے ہوں گے جس پر اداکار نے کہا کہ ’نہیں 80 سال سے تھوڑی کم عمر ہے‘۔
میزبان نے پوچھا کہ جب آپ قائداعظم سے ملے تو آپ کو سمجھ تھی جس کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ نہیں وہ بہت چھوٹے تھے اور انہیں یہ ملاقات خواب کی طرح یاد ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)
فیصل رحمان کے عمر سے متعلق انکشاف اور قائداعظم سے ملاقات کے دعوے پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ کسی نے اداکار کو جھوٹا قرار دیا تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ مذاق کر رہے ہیں یا سچ بول رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ فیصل رحمان تو نوجوان لگ رہے ہیں تو کسی نے کہا کہ اگر اداکار سچ بول رہے ہیں تو ہمیں ان کی صحت کا راز پوچھنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے فیصل رحمان قائداعظم قائداعظم ملاقات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے فیصل رحمان قائداعظم ملاقات فیصل رحمان نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے دلچسپ انداز میں ای چالان سے متعلق سندھ حکومت پر تنقید کی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے کراچی میں ای چالان کے نفاذ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چلان نہیں انعام ہونا چاہیے، عوام کا مطالبہ۔
واضح رہے کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای چالان) کے نظام کو نافذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 3 روز کے دوران 12 ہزار سے زائد ای چالان کئے گئے۔