وزیراعظم کی پی آئی اے نجکاری کا عمل شفاف اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پوراعمل شفاف بنانے اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔
قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری پر جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں نیلامی کے طریقہ کار، درکار مدت اور نیلامی میں شرکت کے لیے شرائط سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو کلیدی اہمیت دینے اور مجوزہ معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے روڈ شوز کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو بھی مکمل اعتماد میں لینے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے۔ شفافیت یقینی بنانے کے لیے پی آئی اے سمیت آئندہ تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری براہ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کی جائے۔
اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ انویسٹر آؤٹ ریچ کے لیے کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر ایک جامع اسٹریٹجی بنائی گئی ہے اور اس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، مشیران محمد علی، سید توقیر شاہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر، نیشنل کوآرڈینیٹر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی آئی اے کی نجکاری شہباز شریف کی ہدایت کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی طالبہ کو اپنی نشست پر بیٹھا دیا
اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کی طالبہ بی بی درجان کو اپنی نشست پر بیٹھنے کا اعزاز دیا۔
بی بی درجان، جو ضلع نوشکی سے تعلق رکھتی ہیں، بولان میڈیکل یونیورسٹی میں فزیو تھراپی کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور 2023 میں یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اپنا لیپ ٹاپ حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت ملنے والے لیپ ٹاپ نے ان کی تعلیمی زندگی میں بہت مدد کی، اور یہ ثابت کیا کہ اگر تعلیمی وسائل میسر ہوں تو بلوچستان کی بچیاں بھی ہر میدان میں نام روشن کر سکتی ہیں۔
اسٹیج پر پہنچ کر بی بی درجان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اظہار خوشی کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود بھی حیران رہ گئیں کہ بلوچستان کی ایک بیٹی وزیراعظم کے قریب بیٹھ رہی ہے۔ تقریب میں موجود تمام شرکا نے ان کے اعزاز میں کھڑے ہو کر تالیوں کی گونج بھری، جبکہ وزیراعظم نے محبت اور حوصلہ افزائی کے طور پر انہیں اپنی نشست پر بٹھا دیا۔
بی بی درجان نے وزیراعظم کی شفقت اور حوصلہ افزائی پر خوشی کے جذبات پر قابو نہیں رکھا۔