خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کے مکروہ چہرے کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی کے وزیراعظم واجپائی کے دورمیں 25 سال قبل چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا۔
 انہوں نے کہا کہ چھتیس سنگھ پورہ کے سانحہ کے وقت امریکی صدربل کلنٹن بھارت کے دورے پر آ رہے تھے، بل کلنٹن کی بھارت میں موجودگی کے وقت 5 مقامی افراد کو پاکستانی دہشتگرد قرار دیکر قتل کیا گیا تھا۔
 رہنما خالصتان تحریک نے بتایا کہ 2006 میں سی بی آئی نے تسلیم کیا کہ مارے گئے پانچوں مقامی افراد بے گناہ تھے۔
 انہوں نے کہا کہ چھتیس سنگھ پورہ سانحہ کے حقائق 25 سال بعد منظرعام پر آگئے، چھتیس سنگھ پورہ آپریشن کو لیڈ کرنیوالے بھارتی فوج کےکیپٹن نے سانحہ کے حقائق بتائے۔
رہنما خالصتان تحریک بتایا کہ بھارتی فوج کا کپتان راٹھور کئی سال تک مفرور رہنے کے بعد مجھے امریکہ میں ملا، کیپٹن راٹھور نے میرے دفتر میں آ کر سانحہ چھتیس سنگھ پورہ کے ہوشربا انکشافات کئے۔
 گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ کیپٹن راٹھور نے بہت بار نیویارک میں میرے آفس میں ملاقات کی، بھارتی فوج کیپٹن راٹھور کو عرصہ دراز سے تلاش کررہی تھی۔
 انہوں نے بتایا کہ کیپٹن راٹھور نے اعتراف کیا کہ چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کو بیدردی سے قتل کیا گیا۔
کیپٹن راٹھور نے انکشاف کیا کہ 20مارچ 2000 کو ہمیں چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کو مارنے کے احکامات ملے، میں بھارتی فوج کے فائرنگ اسکواڈ کو لیڈ کر رہا تھا۔
  کیپٹن راٹھور نے مزید بتایا کہ بل کلنٹن کی آمد پر چھتیس سنگھ پورا کا فالس فلیگ آپریشن کیا گیا اس وقت میں مظفرآباد، آزاد کشمیر میں بھیس بدل کرخفیہ مشن پر تھاَ۔ چھتیس سنگھ پورہ میں ہم مجاہدین کے روپ میں پہنچے۔
 اس نے بتایا کہ چھتیس سنگھ پورہ کے لوگوں نے ہم پر اعتبار کیا، بی جے پی حکومت بل کلنٹن کو یہ باور کرانا چاہتی تھی کہ پاکستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتا ہے۔
 کیپٹن راٹھور نے کہا کہ ہمیں حکم دیا گیا کہ چھتیس سنگھ پورہ کے تمام سکھوں کو قتل کرنا ہے، راشٹریہ رائفل کے بریگیڈیئر جے ایس نے آپریشن کو لیڈ کیا تھا۔
 کیپٹن راٹھور نے بتایا کہ 20 مارچ کی شام کو ہم نے گاؤں کے 35 سکھوں کو ایک دیوارکے ساتھ کھڑا کر دیا، ہمیں یہ بولا گیا کہ کوئی بھی سکھ زندہ نہیں بچنا چاہئے۔
اس نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ احکامات ملنے کے بعد ہم نے چھتیس سنگھ پورہ کے سکھوں پر گولیاں برسانا شروع کردیں، گولیاں برسانے کے بعد ہم نے یقین دہانی کیلئے مرے ہوئے سکھوں پر دوبارہ فائرنگ کی اور سکھوں کو قتل کرنے کے بعد ہم نے جے ہند کے نعرے لگائے۔
  کیپٹن راٹھور کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے فائرنگ اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کو باری باری قتل کردیا، بھارتی حکومت نے چھتیس سنگھ پورہ کے سارے ثبوت مٹانے کیلئے فائرنگ اسکواڈ کو ٹھکانے لگا دیا۔
کیپٹن راٹھوربتایا کہ میں امریکہ آنے سے پہلے یورپ گیا، پھر وہاں سے جان بچا کر نکلا۔
 رہنما خالصتان تحریک نے کہا کہ چھتیس سنگھ پورہ بی جے پی حکومت کا بربریت سے بھرپور سانحہ تھا۔
 خالصتان تحریک نے کہا کہ سوال اب بھی وہیں پر موجود ہے کہ سانحہ چھتیس سنگھ پورا کاذمہ دارکون ہے؟
 رہنما خالصتان تحریک گرپتونت سنگھ ہرکوئی جانتا ہے کہ انصاف کی کوئی مقررہ میعاد نہیں ہوتی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کرم امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ، اسلحہ جمع کروانے کا عمل شروع

---فائل فوٹو 

کرم ضلعی انتظامیہ نے  بتایا ہے کہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اسلحہ جمع کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

کرم ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے۔

پہلے مرحلے میں بنکرز گرانے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

کرم امن مذاکرات کامیاب، فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دیے

کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا۔

قبائلی رہنما حاجی عبدا لمنان نے بتایا ہے کہ لوئر کرم کے عمائدین نے اسلحہ جمع کرا دیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جمع کرائے گئے اسلحے میں مارٹر گولے، مشین گنیں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کرم امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ، اسلحہ جمع کروانے کا عمل شروع
  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کے گھر دھماکے سے اڑا دیے
  • دلہنیا لینے پاکستان آنے والا بھارتی دولہا واہگہ بارڈر سے خالی ہاتھ واپس
  • پہلگام حملے میں کشمیری ٹورسٹ گائیڈ نے ریاست چھتیس گڑھ کے 11 لوگوں کی جان بچائی
  • ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
  • سکھ سپاہی بھارتی فوجی پاکستان کے خلاف مودی کی جنگ کا حصہ نہ بنیں، گرپتونت سنگھ
  • اداکار فیصل رحمان کا قائداعظم سے ملاقات کا دعویٰ، ملاقات سے متعلق کیا بتایا؟
  • دریائے راوی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
  • کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار