کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے لگژری کار خریدلی
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے بچے کی آمد سے قبل 1 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کی نئی گاڑی خریدلی۔
جوڑا صرف گاڑی اپ گریڈ کرنے تک محدو د نہیں بلکہ وہ پچھلے ایک ماہ سے ممبئی میں گھر کی تلاش میں مصروف ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ سدھارتھ ملہوترا نے حاملہ اہلیہ کیارا ایڈوانی کی گاڑی گھیر لینے پر صحافیوں پر غصہ ہوگئے۔
بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک گاڑی گھر پر پہنچنے کی ویڈیو شیئر کی، جس کے مطابق سدھارتھ نے کیارا کو ٹویوٹا گاڑی تحفے میں دی ہے۔
اس لگژری کار کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ روپے ہے، تاہم جوڑے نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی، نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ یہ مل کر خریدی گئی ہے یا تحفہ ہے۔
اس ہی طرح کی گاڑی اجے دیوگن، انیل کپور، ایشوریا رائے، کریتی سینن، اکشے کمار اور عامر خان کے پاس بھی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں جوڑے نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنے گھر نئے مہمان کی آمد کی اطلاع دی تھی۔
جوڑا 2020ء سے ڈیٹنگ کررہا تھا، انہوں نے 2021ء میں فلم شیر شاہ میں ایک ساتھ کام کیا اور 2023ء میں راجستھان میں شادی کی تھی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سدھارتھ ملہوترا
پڑھیں:
اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی
صیہونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ کارسوار کے حملے زخمی ہونے والے 8 افراد فوجی اہلکار ہیں، جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وسطی علاقے میں ایک تیز رفتار کار نے متعدد فوجیوں کو کچل دیا جسے دہشت گرد حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شہر نتانیا کے قریب داخلی راستے پر ایک چوکی پر پیش آیا، حملہ آور کار سوار جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گاڑی کے مالک کی شناخت کر لی گئی جو ایک اسرائیلی شہری ہے تاہم ممکنہ طور پر گاڑی چوری کی گئی تھی۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے کار سوار کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ کار کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے کے علاقے بیت لید میں کار کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ کار کو تحویل میں لے لیا گیا اور کار سوار کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ایمبولینس سروس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہیلیل یافے میڈیکل سینٹر، ہادیرہ، اور لینیادو اسپتال، نتانیا منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ کارسوار کے حملے زخمی ہونے والے 8 افراد فوجی اہلکار ہیں، جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔