پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات پر سعودی عرب کو اعتماد میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
پاکستان نے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے واقعے سے متعلق پیشرفت اور بھارت کے بے بنیاد الزامات و غیر مناسب اقدامات پر سعودی عرب کو اعتماد میں لے لیا۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو جمعے کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی فون کال موصول ہوئی جس کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو منہ توڑ جواب دے گا، اسحاق ڈار
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل کو بھارت کی طرف سے اعلان کردہ یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کا مضبوطی سے جواب دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیے: ’بھارتی فضائیہ الرٹ‘: لڑاکا طیارہ اپنی ہی آبادی پر بم گرابیٹھا
دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورت اور رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیرخارجہ نے پاک بھارت تعلقات میں پیشرفت کی نگرانی کے لیے وزارت خارجہ میں قائم آپریشن روم کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیں: پہلگام حملے کو بھارت کی چال قرار دینے پر آسام کے رکن اسمبلی گرفتار
اسحاق ڈار نے ڈیوٹی پر موجود افسران سے بات چیت کی اور ان کی چوکسی اور تیاری کی تعریف کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت بھارت کے الزامات پہلگام حملہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت بھارت کے الزامات پہلگام حملہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسحاق ڈار بھارت کے
پڑھیں:
دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس دوران دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ ہو گیا، دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات اوقاتِ کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔ اسحاق ڈار کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی کی اہم ملاقات
مزید :