”مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،“ سینیٹ میں بھارت کیخلاف قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
”مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،“ سینیٹ میں بھارت کیخلاف قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز
اسلام آبادسب نیوز)سینیٹ میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کی معمول کی کارروائی معطل کی گئی، سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، سینیٹ میں قرارداد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، بھارت کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔
اسحاق ڈار کا اظہار خیال
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ہم انتظار کر رہے تھے کہ آگے کیا بات چلے گی، انہوں نے پاکستان کا براہ راست نام نہیں لیا، کوئی شواہد نہیں کہ پاکستان کو اس واقعے سے لنک کیا جاتا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، معاہدے میں لکھا ہے کہ اسے ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہو گا، پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، قومی سلامتی کمیٹی کہہ چکی پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہو گا، اس خطے میں امن، ترقی نہیں ہو رہی، اس کی ایک بڑی وجہ بھارت ہے، سارک چاہتا ہے ترقی ہو لیکن ایک ملک کی ہٹ دھڑمی اس کو آگے نہیں جانے دیتی۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سارک ویزا پر موجود بھارتی 48 گھنٹے میں پاکستان سے نکل جائیں، ہم نے سیاسی فیصلے کر لیے ہیں، ہم سیاسی طور پر سب ایک پیج پر ہیں، اپوزیشن لیڈر کا شکر گزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر بھی کوششیں جاری ہیں، 26 ممالک کو کل بریفنگ دی اور حالات سے آگاہ کیا، دیگر کو آج بریفنگ دی جائے گی، آج سعودی وزیر خارجہ مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں، آج شام 7 بجے بات ہو گی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفوج تیار ہے، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا دیا جائے گا: اسحاق ڈار بھارت اور پاکستان زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ ”پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،“ ترجمان دفتر خارجہ پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے: صدر مملکت بھارتی حکومت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی کی ناکامی کا اعتراف کرلیا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دیا جائے گا سینیٹ میں
پڑھیں:
پاکستان کسی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے والا کا منہ توڑ جواب دے گا، اسحاق ڈار
سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے خلاف متفقہ قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو ہونے والے واقعہ پر دفتر خارجہ نے باضابطہ ردعمل دیا، اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترکی کے دورے کے دوران وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔
اسحاق ڈار نے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی اور دفتر خارجہ کے مذمتی بیان کو ایوان میں پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کو معطل کیا، جو پاکستان کی 24 کروڑ عوام کے لیے لائف لائن ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اس معطلی کو جنگ کے مترادف قرار دیا اور جواب میں تمام معاہدوں کی معطلی کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے سارک ویزوں کو منسوخ کیا، جس کے جواب میں پاکستان نے سکھ یاتریوں کے علاوہ سب ویزے منسوخ کر دیے۔ انڈیا نے اٹاری بارڈر بند کیا، جس پر پاکستان نے واہگہ بارڈر بند کر دیا۔
مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: بھارتی الزامات اور اقدامات کے خلاف سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے دفاعی اتاشیوں کو واپس جانے کا حکم دے دیا گیا ہے اور انڈین سفارتخانے کے عملے کی تعداد 55 سے 30 کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انڈین ایئر لائنز کے لیے پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پارلیمانی جماعتیں اس معاملے پر ایک پیج پر ہیں اور اپوزیشن لیڈر نے حکومتی ڈرافٹ پر مل کر کام کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سعودی وزیر خارجہ سے بات ہوگی۔ پاکستان کی طرف ایڈونچر کا سوچنے والوں کو ماضی کی طرح سخت جواب دیا جائے گا اور نیوکلئیر پاکستان پر حملے کے بارے میں کسی بھی سوچنے والوں کو خبردار کیا کہ خطہ کے امن کا سوچیں۔ پاکستان کسی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے والا کا منہ توڑ جواب دے گا۔
ایوان کی کارروائی پیر، 28 اپریل تک ملتویسینیٹ اجلاس میں حالیہ علاقائی صورتحال، بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات، اور پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر تفصیلی بحث ہوئی۔ ارکانِ سینیٹ نے بھارت کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کی، جس میں پاکستان کی خودمختاری، قومی سلامتی اور کشمیری عوام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ جس کے بعد ایوان کی کارروائی پیر، 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار بھارت پاکستان پہلگام سینیٹ قرارداد