پہلگام واقعہ، ثبوت ہے تو بھارت ہمیں بھی دکھائے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تو ہمیں بھی دکھائے، ہم کھلے دل سے دیکھنے کے لیے تیار ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بلوچستان میں راء کی مداخلت کے کافی شواہد موجود ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور سفارتی محاز پر ہر طرح سے تیار ہیں، ہم نے بھارتی اقدامات کے جواب میں اقدامات اٹھالیے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اگر کوئی ایڈونچر کرتا ہے تو اس کے لیے ہماری افواج تیار ہیں، بہتر ہوگا کہ بھارت کوئی غلط سوچ نہ رکھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارت نے اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈالا، ترکی بہ ترکی جواب دیں گے،اسحاق ڈار
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہاہےکہ بھارت نے اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا،بھارتی اقدامات سے ناپختگی نظرآئی،ہمسایہ ملک کو ترکی بہ ترکی جواب دیاجائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان پہلگام واقعہ کی مذمت کرتاہے اس حوالےسے پاکستان پرالزامات بے بنیادہیں، بھارت نے دہشت گردی کے کوئی شواہدفراہم نہیں کئے ،دہشت گردی کے واقعہ کااس طرح غصہ نکالنامناسب نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے جو اعلانات کئے ہیں وہ غیرمناسب ہیں،شایدنریندرمودی کی طرف سے یہ ایک ساسی اقدامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی اقدامات کے تناظرمیں کل قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاگیاہے ۔