ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سپرنگ میٹنگز کے موقع پر امریکا میں اہم عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاری کمپنیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، جن میں پاکستان کی معیشت کی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔

جے پی مورگن کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں، ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں تنوع کی حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پانڈا بانڈز کے اجرا کے ذریعے عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپس آنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے

سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکا کے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (USDFC) کے قائم مقام سی ای او ڈیَو جگدیسن سے ملاقات میں ریکوڈک سمیت مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں امریکی حکام کی شرکت کو سراہتے ہوئے، وزیر خزانہ نے اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے پینل مباحثے میں شرکت کرتے ہوئے خطے میں تجارت کے فروغ اور برآمدی ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آئی ٹی شعبے کو “گیم چینجر” قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹل نظاموں کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز کے میچ  میں ڈرامائی آغاز 

وفاقی وزیر نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ سے ملاقات میں حالیہ معاشی اصلاحات، کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، کراچی ایئرپورٹ منصوبے میں تیزی اور ریکوڈک میں تعاون پر گفتگو کی۔

محمد اورنگزیب نے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونیس چیپ مین سے بھی ملاقات کی اور ٹیکس نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے انسانی رابطے کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے REMIT کے ذریعے ترقیاتی امداد کے مؤثر استعمال اور حکمت عملی کی تعریف بھی کی۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی تشکیل دیدی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری سے ملاقات

پڑھیں:

تعلیم میں سرمایہ کاری ہی قوم کی نجات ہے، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے لیے ایک بار پھر امید کی کرن روشن کر دی۔ انہوں نے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ملک کے نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 50 نہیں بلکہ 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑیں تو حکومت بلا جھجک کرے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تعلیم اور ٹیکنالوجی سے جڑا ہے، یہی دو ستون ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک غیر معمولی موقع فراہم کیا ہے۔ سعودی حکومت نے پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستانی طلبہ و طالبات کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کے جدید شعبوں میں مفت تربیت دے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت لاکھوں نوجوانوں کو تربیت کے لیے سعودی عرب بھیجے گی تاکہ وہ جدید ہنر سیکھ کر وطن کے معاشی مستقبل کو مضبوط بنا سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہی قوم کا اصل سرمایہ ہیں، اور انہی کے ہاتھوں میں ملک کی تقدیر ہے۔ حکومت ان کی تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو معاشی خود کفالت کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے علامہ اقبال کے اشعار سنائے، جن پر شرکاء نے پرجوش داد دی۔
یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اس بار بلوچستان سمیت ملک کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کیے۔ طلبہ نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اسکیم کے تسلسل کا مطالبہ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ڈیجیٹل دنیا سے جڑ سکیں اور اپنے تعلیمی خواب پورے کر سکیں۔
تقریب کا ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ اس وقت سامنے آیا جب بلوچستان کی طالبہ درجان بی بی نے اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔ شہباز شریف نے نہ صرف ان کی خواہش پوری کی بلکہ انہیں اپنی نشست پر بٹھا کر نوجوانوں کے احترام اور ان کی عزتِ نفس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ تقریب محض لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا موقع نہیں تھی، بلکہ یہ اس پیغام کی تجدید تھی کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری سے ہو کر گزرتا ہے — اور یہی وہ وژن ہے جسے وزیراعظم شہباز شریف “قوم کی اصل نجات” قرار دیتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • سعودی عرب کا عالمی اعزاز: 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان کینیڈا تعلقات میں پیش رفت، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • تعلیم میں سرمایہ کاری ہی قوم کی نجات ہے، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح
  • شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
  • وزیر دفاع سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دفاعی و اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال