WE News:
2025-11-05@02:13:16 GMT

پوپ فرانسس کی آخری رسومات اور تدفین آج ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT

پوپ فرانسس کی آخری رسومات اور تدفین آج ہوگی

رواں ہفتے وفات پانے والے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کی آخری رسومات اور تدفین آج ہوگی جسے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

پوپ کے تابوت کو گزشتہ رات 10 بجے سیل کردیا گیا جس سے پہلے قریباً ایک ہفتے تک ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں نے ان کا الوداعی دیدار کیا، پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں اپنی تدفین سادگی سے کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد انہیں عام لکڑی سے بنے تابوت میں رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کون تھے؟

پوپ فرانسس کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق بیسیلیکا آف سینٹ مری چرچ میں ہوگی تاہم ان کی آخری رسومات ویٹیکن کے سینٹ پیٹر چرچ میں ادا کی جائیں گی۔

وہ گزشتہ ایک صدی سے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرک سے باہر دفن کیے جانے والے پہلے پوپ ہیں، ان سے قبل بیشتر پوپ آخری آرام گاہ کے طور پر مسیحیوں کے مقدس مقام اور کیتھولک عیسائیت کے مرکز ویٹیکن کے سینٹ پیٹر چرچ کا انتخاب کرتے تھے جہاں 140 سے زائد پوپ دفن ہیں۔

پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون، یوکرین کے صدر ویلادیمیر زلنسکی اور سابق امریکی صدر جو بائیڈن سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پوپ فرانسس چل بسے، ویٹیکن کا باضابطہ اعلان

پوپ فرانسس کی تدفین کے بعد 9 دنوں کا سرکاری سوگ منایا جائے گا جس کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 252 کارڈینلز ویٹیکن میں جمع ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کی آخری رسومات پوپ فرانسس کی

پڑھیں:

فارم 47 نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت ہوگی، عمران خان

راولپنڈی:(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی تاہم جو بھی بات ہوگی وہ اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر عظمیٰ خان نے علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جتنی اپڈیٹ دے سکتی تھی دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں، جب وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بتایا گیا کہ پوچھ کے بتاؤں گا تو پھر پیچھے کیا رہ گیا، بانی نے کہا ہے ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان کے مطابق بانی نے کہا تین سال ہونے کو ہے مجھ پر سختیاں کررہے ہیں، بانی نے کہا جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی یہ پی ٹی آئی پر اور زیادہ ظلم کرتے ہیں اور سارا کنٹرول فرد واحد کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا جتنا ظلم اس دور میں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا، بانی نے کہا ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں، جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جس نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی اس پر ظلم ہوا، بانی نے کہا نہ فارم 47 اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت ہوگی، بانی نے کہا ہے جو بھی بات ہوگی وہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی، محمود خان اچکزئی اتحاد کے سربراہ ہیں لہٰذا اتحاد کے ذریعے ہی بات چیت ہوگی۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کو ایسے نہیں رکھا گیا جس طرح انہیں رکھا گیا ہے، آزادی یا موت کے علاوہ کوئی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سلمان اکرم راجا پر انہیں مکمل اعتماد ہے، بانی نے کہا صرف سلمان اکرم راجا کے ذریعے پارٹی کو پیغام دیا جائے گا۔

عمران خان

متعلقہ مضامین

  • اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی، آزادی یا موت ، غلامی قبول نہیں ،عمران خان
  • عمران خان نے اچکزئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، عمران خان
  • فارم 47 نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت ہوگی، عمران خان
  • پی آئی اے کی نجکاری آخری مرحلے میں، مزید اداروں کی نجکاری پر بھی پیش رفت
  • کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، تدفین آج ہوگی
  • حکومت کا آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط اجرا میں حائل آخری رکاوٹ دور کرنے کا فیصلہ
  • سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
  • جنوبی کوریا میں موت کاروبار کا ذریعہ کیسے بن گئی؟
  • برطانوی حکومت کا معزول شہزادہ اینڈریو سے آخری فوجی عہدہ واپس لینے کا اعلان