ناپسندیدہ قرار دیے گئے بھارتی سفارتی حکام لاہور روانہ، واہگہ سے آج بھارت واپسی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیے گئے اپنے سفارتی عملے کی واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپسی کے لیے حکومت پاکستان کو تحریری درخواست کردی، جس میں ان کے لاہور سے واہگہ بارڈر کے ذریعے سفر کی اجازت مانگی گئی ہے۔نجی ٹی وی
کے مطابق پاکستان نے بھارتی سفارت کاروں کو لاہور کے سفر کی اجازت دے دی۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے تحریری درخواست میں وزارت خارجہ سے اجازت مانگی گئی کہ پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیے گئے سفارت کاروں کو لاہور کے ذریعے واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جانے کے لیے سفر کی اجازت دی جائے۔حکومت پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد بھارت کے ناپسندیدہ قرار ددیے گئے سفارتی حکام لاہو روانہ ہوگئے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے فوجی، بحری اور فضائی سفارت کار آج واہگہ کے راستے بھارت واپس لوٹ جائیں گے۔پاکستان نے بھارت کے دفاعی، ایئر، نیول اتاشیوں اور معاون اسٹاف کو ناپسدیدہ شخصیات قرار دیا تھا۔
واہگہ سے پاکستانیوں کی آمد، بھارتیوں کی واپسی
پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی بڑھنے کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔واہگہ بارڈر سے گزشتہ روز بھارت جانے اور پاکستان واپس آنے والوں کے اعداد و شمار ڈان نیوز نے حاصل کرلیے۔واہگہ بارڈر حکام کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق 288 بھارتی شہری واپس بھارت گئے، پاکستان نے 3 روز پہلے سارک ویزا استثنیٰ پر موجود بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے 190 پاکستانی شہری بھی وطن واپس لوٹے ہیں، بھارت نے سارک ویزا کے تحت استثنیٰ کے حامل پاکستان شہریوں کو 48 گھنٹوں تک ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔واہگہ بارڈر پر دیگر ٹرانزٹ اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کردی گئی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ناپسندیدہ قرار واہگہ بارڈر کی جانب سے کے مطابق بھارت کے
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔