لاہور:

پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن کی منظوری  دے دی گئی جب کہ بلٹ ٹرین کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اس سلسلے میں مزید تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔

پنجاب حکومت ملک کی پہلی صوبائی ایئرلائن ’’ایئر پنجاب‘‘ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار ہے۔  اس سلسلے میں وزیراعلیٰ  مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں پہلی صوبائی ایئرلائن کا پراجیکٹ پیش کردیا گیا، جس یمں انہوں نے ایئرپنجاب پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

علاوہ ازیں لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔

”ایئرپنجاب“ کے لیے فوری طور پر 4 ا یئر بس لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ”ایئر پنجاب“اندرون ملک ڈومیسٹک پروازیں شروع کرے گی اور ایک سال کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد”ایئر پنجاب“بیرون ملک پروازیں بھی شروع کر سکے گی۔

مریم نواز نے ”ایئر پنجاب“کے لیے جدید ترین طیارے لیز پر لینے کے لیے فوری انتظامات کا حکم   دے دیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ”ایئر پنجاب“ کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لیے ضروری انتظامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔

علاوہ ازیں اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک پہلی بلٹ ٹرین کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بلٹ ٹرین کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی کے سفر کا دورانیہ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک رہ جائے گا۔

اس موقع پر پاکستان ریلوے کے اشتراک سے تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے لیے بھی مختلف آپشنز کا جائزہ  لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سینئر  صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے سے اشتراک کار کا ٹاسک سونپ دیا۔ اس کے ساتھ ہی  بلٹ ٹرین پراجیکٹ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے آپشن پر بھی غور کیا گیا۔

مریم نواز نے پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین کے منصوبے کے آغاز کے لیے اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید 6 روٹس پر ہائی اسپیڈ ٹرین کے لیے پلان طلب کرلیا، جس کے تحت لاہور سے شاہدرہ اور نارووال تک ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جائے گی، اسی طرح لاہور سے رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک ہائی اسپیڈ ٹرین چلے گی۔

علاوہ ازیں قلعہ شیخوپورہ، جڑانوالہ سے شور کوٹ تک ہائی اسپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا۔ ہائی اسپیڈ ٹرین شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا بھی چلائی جائے گی۔ اسی طرح لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جائے گی جب کہ فیصل آباد سے چک جھمرہ  اور شاہین آباد تک بھی ہائی اسپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور یلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گجرانوالہ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا، جس میں انہوں نے  جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تا ہربنس پورہ یلو لائن پراجیکٹ اسٹڈی 30مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کی پراجیکٹ اسٹڈی  کے لیے 15جون کی ڈیڈ لائن مقرر ہے۔ اہم اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہائی اسپیڈ ٹرین بلٹ ٹرین کے ایئر پنجاب اجلاس میں لاہور سے کے لیے

پڑھیں:

پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کیلئے اچھی خبر

سٹی42:آئی جی پنجاب آفس کی جانب سے ایک مراسلے کے تحت صوبے بھر سے ایسے 222 انسپکٹرز کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جنہیں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لیے زیر غور لایا جا رہا ہے۔

مراسلہ کے مطابق تفصیلات میں ریکمنڈیشن رول، انٹیگریٹی (دیانت داری) رپورٹ، جنرل سروس ریکارڈ،کریمنل ریکارڈ (اگر کوئی ہو)، گزشتہ 3 سالوں میں دی گئی سزاؤں کی معافی یا وضاحت اور متعلقہ افسر سے تصدیق شدہ فیصلوں کی نقول طلب ہیں۔
تمام مطلوبہ تفصیلات 5 اگست 2025 تک آئی جی آفس کو ارسال کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

یہ فہرست ابتدائی طور پر  افسران عامر مشتاق، عبدالطیف شاہد، خرم گل،سید علی اجود،ابرار حسین،خالد محمود،رائے ناصر عباس،علی ندیم جعفری،اسد بخاری،بشارت علی،محمد نواز،جاوید ارشاد،محمد طارق،شاہد حسین،عرفان اسلم،مبشر احمد،محمد اکرم،محمد عباس،رضوان علی،محمد اسلم،ذیشان حیدر،زاہد حسین،صابر علی،محمد بلال، عبدالرحمان  اور دیگر متعدد افسران پر مشتمل ہے جن کی ترقی پر غور کیا جا رہا ہے۔

  ترقی سے متعلق اہم ہدایات کے مطابق  ہر انسپکٹر کے کیس کا انفرادی طور پر جائزہ لیا جائے گا۔کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا سزا یافتہ ریکارڈ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ترقی کے فیصلے میرٹ، کارکردگی اور سروس ریکارڈ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس؛ مقتولہ بانو، شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، لرزہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں
  • مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز
  • مختلف شہروں میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی
  • ییلو لائن ایس اے آر ٹی ٹرین کےٹیسٹ رن کیلئےاسیمبلنگ کا آغاز
  • پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کیلئے اچھی خبر
  • پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان
  • لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 252 تک جا پہنچی
  • اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر گیا، پائلٹ اور خاتون ساتھی ہلاک، متعدد گاڑیاں جل گئیں
  • پشاور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 3 افراد زخمی