لندن: پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی پر 4 انتہاپسند ہندو مظاہرین گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف جانے کی کوشش میں بھارتی مظاہرین کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی انتہا پسند مظاہرین نے برطانوی دارالحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف بڑھنے کی کوشش، جسے لندن پولیس نے ناکام بنا دیا۔
برطانوی پولیس نے 4 انتہا پسند بھارتی مظاہرین کو ہنگامہ آرائی کرنے پر گرفتار کر لیا۔
برطانوی نژاد پاکستانیوں کا بھی مظاہرہ
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر برطانوی نژاد پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارتی دھمکیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے پُرجوش پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔
مظاہرہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کی کال کے ردعمل میں کیا گیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستانی ہائی کمیشن
پڑھیں:
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا اعلان
بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، اٹاری چیک پوسٹ اور واہگہ بارڈر بند کردی، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے اور اسلام آباد میں موجود اپنے اہل کاروں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کیا گیا سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا، اٹاری چیک پوسٹ بند اور واہگہ بارڈر کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں موجود اپنے سفارت کاروں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس آنے کی ہدایت کردی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ان فیصلوں کے تحت اب پاکستانی شہریوں کو ویزے نہیں دیے جائیں گے۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا ہے کہ بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنا ہوگا۔