لندن میں پاکستان کے خلاف تماشا کرنے والے مودی کے حامیوں کا اپنا ہی تماشا بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
سٹی42: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے تماشا لگانے کے لئے آنے والے نریندر مودی کے حامیوں کا وہاں خود اپنا ہی تماشا بن گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں کے پاکستان مخالف مظاہرے کے دوران پاکستانیوں نے مظاہرین کو "ابھینندن چائے" کی پیشکش کر دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی نریندر مودی حکومت پاکستان کے خلاف اپنے خود ساختہ پروپیگنڈا کو لے کر بیرون ممالک بھی اپنے زیر اثر انڈین ڈایا سپورا کو پاکستان کے خلاف اکسا رہی ہے اور اس صورتحال سے یورپی ممالک میں مقیم دونوں ممالک کے شہریوں میں باہمی تناؤ پھیلنے لگا ہے۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
لندن میں جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی انڈینز نے پاکستان مخالف مظاہرہ کیا تو پاکستانی نژاد شہری بھی وہاں پہنچ گئے۔ پاکستانیوں نے ان مظاہرین کو ابھینندن ٹی کی پیشکش کی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارت کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا، لندن میں موجود پاکستانی برادری نے بھارتی مظاہرین کو چائے کا سٹال لگا کر نریندر مودی حکومت کے واہیات پروپیگنڈا کا سارکِسٹک جواب دیا ۔
قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز کے میچ میں ڈرامائی آغاز
جب مودی کے حامی انڈین پاکستانی ہائی کمیشن کے آگے نام نہاد احتجاج کرنے کے لئے آئے تو پاکستان کے حامی شہریوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر چائے کا سٹال لگا دیا، اس چائے کے سٹال پر آپریشن سوئفٹ ریٹارڈ میں زندہ بچائے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے پوسٹر آویزاں کیے گئے اور اسے پاکستان آرمی کی تحویل میں پلائی گئی بدنام زمانہ چائے کی یاد تازہ کرنے کے لئے چائے بنا کر رکھی گئی۔۔
وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی تشکیل دیدی
"ابھی نندن چائے" کے سٹال پر پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی نشاندہی کرنے کیلئے بینر آویزاں کئے گئے۔
"ٹی از فینٹیسٹک" کے جملوں کی گونج رہی، پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے تماشا لگانے کے لئے آنے والے نریندر مودی کے حامیوں کا وہاں خود اپنا ہی تماشا بن گیا۔
مظاہرین ٹی سٹال ابھینندن کے پوسٹر اور بینرز دیکھ کر سیخ پا ہوتے رہے، بھارتی مظاہرین کے سامنے پاکستان کے حامی مظاہرین نے بھرپور نعرے بازی کی، پاکستان کے حامی مظاہرین نے سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا۔
صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستانی ہائی کمیشن کے مودی کے حامی پاکستان کے کے حامیوں نے والے کے لئے
پڑھیں:
لگتا ہے مودی نے بالا کوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اسد عمر کا بھارتی بڑھکوں پر ردعمل
لگتا ہے مودی نے بالا کوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اسد عمر کا بھارتی بڑھکوں پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر و سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے انسانوں کا دہشت گردی کا شکار ہونا قابل مذمت ہے، جب بلوچستان میں معصوم قتل ہورہے تو بھارت میں شدت پسند شادیانے بجارہے تھے، لیکن ہم مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کا خون بہنے کی پھر بھی مذمت کرتے ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مگر جو جنگجو باتیں مودی نے کیں ہیں لگتا ہے بلاکوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اس وقت بھی کہا تھا شروع تم نے کیا ختم کیسے اور کب ہوگا فیصلہ ہم کریں گے، اگر کسی کو پھر چائے پینے کا شوق ہو رہا ہے تو دن کی روشنی میں بھیج دیں، پاکستانی مہمان نواز اچھی چائے ہلاکر بھیجیں گے، پاکستان اور بھارت کے عوام کو امن و سلامتی سے زندگی گزارنے دیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ پہلگام واقعہ، واگلہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی،بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھارت کی اوچھی حرکت، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کر دیا عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم