پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد  بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر پاکستانی عوام نے بھرپور جواب دیا، جس پر بھارتی میڈیا کو بھی ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستانی عوام کی جانب سے منہ توڑ جواب کا معترف ہونا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستانی عوام کے بھرپور جواب کو حسب روایت ڈیجیٹل وار فیئر قرار دیدیا، بھارتی چینل انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی عوام ڈیجیٹل میڈیا پر پہلگام حملے کے بعد حاوی نظر آئی۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق پاکستان کا سوشل میڈیا اسپیس کسی سے پیچھے نہیں ہے، پاکستان کے مختلف صارفین نے مشترکہ طور پر بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کے خلاف پوسٹس شیئر کرتے ہوئے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق انڈین فالس فلیگ، پہلگام ڈراما ایکسپوزڈ اور مودی ایکسپوزڈ سمیت مختلف ہیش ٹیگ نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی،  یہ مہم پاکستانی عوام کی شدت اور بھارت مخالف پروپیگنڈے کے مقصد کو ظاہر کرتی ہے۔

انڈیا ٹو ڈے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر یہ مہم اتنی طاقتور تھی کہ اس میں 45 ہزار سے زائد پوسٹوں نے مودی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج اور میڈیا بھی پاکستانی عوام کی مہم کے نشانے پر تھی۔

انڈیا ٹوڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے مربوط حکمت عملی کے تحت پیغام اور انڈیا ایمپٹی تھریٹس، حافظ ہمارا محافظ اور پاکستان اسٹرائیکس بیک جیسے ہیش ٹیگ کے بھرپور استعمال کو سوشل میڈیا کی زینت بنائےرکھا۔

مزید پڑھیں: فالس فلیگ آپریشن ہوتا کیا ہے، مشہور آپریشن کون کون سے ہیں؟

 دفاعی ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف پاکستانی عوام نے متحد ہو کر جھوٹ کا مقابلہ کیا، پاکستانی عوام نے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو شکست دیدی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈیا ٹو ڈے کا اعتراف پاکستانی عوام کا پاکستان کی سالمیت پر متحد ہونے پر مہر ثبت کرتا ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ دفتر خارجہ کی پہلگام واقعہ پر واضح مذمت پر بھی بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈیا ٹو ڈے بھارت مخالف پروپیگنڈے بھارتی میڈیا پاکستان پہلگام دفتر خارجہ سوشل میڈیا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت مخالف پروپیگنڈے بھارتی میڈیا پاکستان پہلگام دفتر خارجہ سوشل میڈیا فالس فلیگ آپریشن پاکستانی عوام بھارتی میڈیا سوشل میڈیا کے مطابق میڈیا پر

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سائبرکرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پرخولہ چوہدری کو گزشتہ شب گرفتار کیا تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
  • بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
  • ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • لگتا ہے بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کریگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان
  • بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
  • پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
  • پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا