ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے:شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
راولپنڈی (آئی این پی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا انڈیا کا گھمنڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے۔پاکستان کی سلامتی کے معاملے پر قوم سیسہ پلائی دیوار ہے، یہ قوم پاکستان کے لیے جان دینے کے لیے بھی تیار ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے کاروباری ٹرانزیکشنز کی نگرانی کے معاملے میں ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے لنک ہونے کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی، بڑا کاروباری طبقہ یکم ستمبر سے الیکٹرانک انوائسز کے اجراء کا پابند ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام پبلک کمپنیوں، افراد، ایسوسی ایشن آف پرسنز کیلئے ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے ، رجسٹریشن، ٹیسٹنگ اور الیکٹرانک انوائسز کے اجراء کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔
ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام پبلک کمپنیوں کو 10 اگست تک رجسٹرڈ ہونےکی ہدایت کی گئی ہے، 25 اگست تک سسٹم ٹیسٹ، یکم ستمبر سے انوائسز جاری کرنا ہوں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سالانہ ایک ارب سے زائد ٹرن اوور والی کمپنیوں کی دس اگست تک رجسٹریشن ہو گی تمام امپورٹرز کیلئے رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 25 اگست مقرر کی گئی ہے جبکہ درآمد کنندگان کو بھی یکم ستمبر سے الیکٹرانک انوائسز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دس کروڑ سے زائد ٹرن اوور والی کمپنیوں کی رجسٹریشن دس ستمبر تک ہو گی، ایسی کمپنیوں کو یکم اکتوبر سے الیکٹرانک رسیدیں جاری کرنا ہونگی اس سے کم ٹرن اوور والی کمپنیوں کیلئے انوائسز کی ڈیڈ لائن یکم نومبر ، دس کروڑ سے کم ٹرن اوور والے افراد، کمپنیوں کیلئے یکم اکتوبر، اس کے علاوہ رجسٹرڈ افراد کیلئے رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن دس نومبر مقرر کی گئی ہے ایسے رجسٹرڈ افراد کو یکم دسمبر سے الیکٹرانک رسیدیں جاری کرنا ہوں گی۔