پاکستان اپنی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا: طہٰ قریشی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
لندن :ممبربرٹش ایمپائراور فورم فار دی انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین طہٰ قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک انتہاپسند لیڈر ہے جس کے دورِ اقتدار میں بھارت میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے ماضی میں گجرات کے فسادات کے دوران مسلمانوں کا سرعام قتل عام کرایا اور اب اس کی پالیسیوں کے باعث پورے بھارت میں انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے ۔
طہٰ قریشی نے کہا کہ بھارت کو پلوامہ واقعے اور ابھی نندن کے انجام سے سبق حاصل کرنا چاہیے تھا، لیکن افسوس کہ مودی اپنی جارحانہ اور انتہا پسندانہ روش سے باز نہیں آیا۔
انہوں نے سخت الفاظ میں خبردار کیا کہ مودی یاد رکھے کہ آج کا پاکستان 1971ء والا پاکستان نہیں ہے۔ پاکستان اب ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنی سالمیت اور خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔
اگر بھارت نے کسی قسم کی دراندازی یا جارحیت کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری پاکستانی قوم، تمام سیاسی جماعتیں اور پاک فوج دشمن کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان کے عزم اور اتحاد کے سامنے بھارت کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔
طہٰ قریشی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت کے اندر جتنی علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم عمل ہیں، وہ سب پاکستان کی حمایت میں کھڑی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوتیں بھی موجودہ حالات میں بھارت کی پاکستان مخالف پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔آخر میں طہٰ قریشی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ قومی سلامتی اجلاس کے بعد ہم بھارت کو جامع جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں اضافہ، خواجہ آصف کی بائیکاٹ مہم چلانے والی پی ٹی آئی پر تنقید
پہلگام سیاحتی مقام پر حالیہ حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کہیں بھی ہر قسم کی دہشتگردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔
بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے کسی بھی جارحانہ اقدام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پہلگام خواجہ محمد آصف سندھ طاس وزیر دفاع وزیر دفاع خواجہ محمد آصف