وزیراعظم آزاد کشمیر سے راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
چوہدری انوارالحق نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسے کی ایک ایک پائی کی حفاظت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرچوہدری انوارالحق سے راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ، راجہ عرفان پرویز، اجمل محمود اور محمود علی نے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسے کی ایک ایک پائی کی حفاظت کی جائے گی، گورننس کو بہتر بنا دیا ہے اور خراب معیشت کو ٹریک پر ڈال دیا ہے، آزادکشمیر کے خسارے میں چلنے والے ادارے منافع بخش بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ کے نظام کو ٹھیک کیا اور اس کو حقیقی معنوں میں غریب افراد کی کفالت پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت نے اپنی دو سال کی مدت مکمل کر لی ہے، اس عرصے کے دوران تمام شعبوں میں اوورہالنگ کی، وزیراعظم کا منصب ذمہ داری کا متقاضی ہے اسے آزاد کشمیر کے عوام کی نظروں میں قابل فخر بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دی ہے اور ہیلتھ پیکج میں انہیں خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا، این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی شفاف بنیادوں پر تعیناتی کو یقینی بنایا جبکہ پی ایس سی کے ذریعے ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لا کر عوام کو صحت کے شعبے میں سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے جو ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔
راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کو آل پاکستان اختر علی صدیقی اینڈ چوہدری محمد ریاض میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 2025ء کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کر لی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 11 مئی کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور میں ہو گا۔ وفد نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا اور کہا کہ آپ نے دو سال میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے اسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ اسپتال پہنچے۔
سلمان اکرام راجہ نے شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکریٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔
سلمان اکرام راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری، محمود مولوی، عمران اسماعیل سمیت دیگر نے بھی اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سے ملاقات کے بعد سابق رہنماؤں نے موجودہ پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملنے اور اُن کی رہائی کیلیے تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کررہا ہے ایسے میں ملک کے اندرونی سیاسی حالات کو بہتر اور کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ اور تمام سابق لوگ سنجیدگی کے ساتھ آگے آکر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے کامیاب تحریک چلوا کر کامیابی حاصل کریں گے۔